ورلڈ ٹی ٹوئنٹی: پاکستان اور آسٹریلیا کا میچ سنسنی خیز مرحلے میں داخل 179

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی: پاکستان اور آسٹریلیا کا میچ سنسنی خیز مرحلے میں داخل

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی: پاکستان اور آسٹریلیا کا میچ سنسنی خیز مرحلے میں داخل

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کے 177 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری ہے۔

آسٹریلیا نے11 اوورز کے اختتام پر 4 وکٹوں کے نقصان پر92رنز بنالیے۔

اس سے قبل پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے، محمد رضوان 67 اور فخر زمان 55 رنز بناکر نمایاں رہے۔

دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دےدی ۔

پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف بھی اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ۔

پاکستان کیلئے اچھی خبر یہ تھی کہ ڈاکٹرز نے شعیب ملک اور محمد رضوان کو میچ کے لیے فٹ قرار دے دیا اور وہ آج میچ کا حصہ ہیں۔  

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں