اکبر علی جنرل سیکریٹری ،محمد گل چیئر مین،دلجان آرگنائزر منتخب ہوگئے،جی ٹی اے کوئٹہ ڈویژن کی جانب سے مبارکباد 280

اکبر علی جنرل سیکریٹری ،محمد گل چیئر مین،دلجان آرگنائزر منتخب ہوگئے،جی ٹی اے کوئٹہ ڈویژن کی جانب سے مبارکباد

اکبر علی جنرل سیکریٹری ،محمد گل چیئر مین،دلجان آرگنائزر منتخب ہوگئے،جی ٹی اے کوئٹہ ڈویژن کی جانب سے مبارکباد

پنجگور (پ ر) گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع پنجگور کے انتخابات 2021 ء کے سلسلہ میں حاجی فدا احمدبلوچ کا پینل بلامقابلہ منتخب ہوگیا ہے تفصیلات کے مطابق چیئرمین الیکشن کمیٹی محمد خان نوشیروان ، محمد صدیق مشوانی اور خادم علی بگٹی نے گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول پنجگور میں کاغذات نامزدگی وصول کئے مقررہ وقت تک حاجی فدا احمد بلوچ کی قیادت میں صرف ایک پینل نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کئے اور اس طرح یہ پینل آئندہ دو سال کے لیے بلامقابلہ منتخب ہوگیا ہے

چیئرمین الیکشن کمیٹی محمد خان نوشیروان نے صدر حاجی فدا احمداے ڈی ای او پنجگور، سینئر نائب صدرعبدالجبار جے ای ٹی تسپ ، نائب صدرظہیر احمد ایس ایس ٹی گرمکان، جونئر نائب صدر زبیر احمدجے ای ٹی مڈل سکول کہن رُگی،نائب صدر خانون،جنرل سیکر یٹری اکبر علی لرننگ کوارڈی نیٹر ڈپٹی ڈی ای او آفس، ڈپٹی جنرل سکیریٹری زاہد حسین جے وی ٹی ہائی سکول سرپروم،میڈ یا سیکریٹری محمد نسیم جے وی ٹی بندوکین،سیکریٹری مالیات ،حاجی نذر محمدایس اے ٹی ہائی سکول تسپ،

سیکریٹری سپورٹس محمد عظیم پی ای ٹی مڈل سکول گر، جوائنٹ سیکریٹری محمد رحیم جے ای ٹی مڈل سکول درناپ ، آفس سیکریٹری راشد ندیم جے وی ٹی وشبود،سیکریٹری خاتون، آدیٹررحمت علی جے ڈی ایم مڈل سکول کوہ بن،چیئرمین محمد گل لرننگ کوارڈی نیٹر ڈپٹی ڈی ای او آفس،وائس چیئر مین شکیل احمد جے ای ٹی بونستان،آرگنائزردلجان لرننگ کوارڈی نیٹر ڈی ای او آفس،ڈپٹی آرگنائزر شیر جان جے وی ٹی مڈل سکول نیام پھاٹک پنجگور کی کامیابی کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے

انتخابات میں کامیابی پر جی ٹی اے کوئٹہ ڈویژ کے صدر حاجی حمید اللہ زڑسواند، جنرل سیکریٹری عظمت اللہ رئیسانی ، میڈ یا سیکریٹری خالد حسین ،ملک محمد قاسم تاجک، غلام مصطفی عباسی، فرید اللہ کاکڑ، صلاح الدین ، محمد زکریا، فرید اللہ دمڑ،امین اللہ ،محمد صادق،علی محمد اچکزئی،سعد اللہ ، سید عبدالسلام شاہ سمیت کابینہ کے تمام اراکین نے نومنتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کی ہے او ر توقع ظاہر کی ہے کہ نومنتخب کابینہ ضلع بھر میں جی ٹی اے کی مزید فعالیت ، اساتذہ اور سرکاری سکولوں کے مسائل کے حل سمیت تعلیمی بہتری کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے،
دریں اثناء جی ٹی اے کے

مرکزی چیئر مین نورجان شان رند کے جاری کردہ انتخابی شیڈول کے مطابق آج مورخہ 23 اکتوبر کو ضلع تربت اور بارکھان کے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی وصول کئے جائیں گے تربت کے لیے محمد خان نوشیروان ،محمد صدیق مشوانی اور خادم علی بگٹی جب کہ بارکھان کے لیے چیئر مین نورجان شان رند ، مومن خان ترین اور نواب خان پر مشتمل کمیٹیاں پہلے ہی اضلاع میں پہنچ چکی ہیںجو آج گیارہ بجے گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول تربت اور گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول بارکھان میں پینلز کے کاغذات نامزدگی وصول کریں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں