جی ٹی اے کوہلو کے انتخابات مکمل۔ اکبر جان مری کا پینل دوسال کے لیے بلامقابلہ منتخب ہوگیا 221

جی ٹی اے کوہلو کے انتخابات مکمل۔ اکبر جان مری کا پینل دوسال کے لیے بلامقابلہ منتخب ہوگیا

جی ٹی اے کوہلو کے انتخابات مکمل۔ اکبر جان مری کا پینل دوسال کے لیے بلامقابلہ منتخب ہوگیا 

کوہلو( پ ر)گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع کوہلو کے انتخابات کے سلسلہ میں اکبر جان مری کی صدارت میں ایک پینل نے کاغذات نامزدگی جمع کئے چیئرمین نورجان شان رند ،مومن خان ترین ، نواب خان پر مشتمل الیکشن کمیٹی نے اکبر جان مری کے پینل کی آئندہ دوسال کے لیے بلامقابلہ کامیابی کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے نوٹیفیکیشن کے مطابق سنیئر نائب صدر سعید اللہ ،ایس ایس ٹی، نائب صدر ہارون جے وی ٹی،جونئر نائب صدر عبدالحمید جے وی ٹی،نائب صدر خاتون جے وی ٹی،

جنرل سیکریٹری محمد اکرم زرکون ایس ایس ٹی،ڈپٹی جنرل سیکریٹری حبیب خان جے وی ٹی ، میڈیا سیکریٹری واحد بخش جے وی ٹی ،سیکریٹری مالیات عبدالخالق جے وی ٹی، سپورٹس سیکریٹری گل خا ن نصیر جے وی ٹی،جوائنٹ سیکریٹری عیدو خان جے وی ٹی، آفس سیکریٹری راز محمد جے وی ٹی،سیکریٹری خاتون جے وی ٹی ،آڈیٹرمحمد بخش جے وی ٹی،چیئرمین مرزعیان خان مری ایس ایس ٹی،وائس چیئر مین جاوید احمد جے وی ٹی،آرگنائزر شیر خان مری ایس ایس ٹی ،ڈپٹی آرگنائزر عطا خان جے ای ٹی منتخب ہوگئے ہیں ۔


دریں اثناء انتخابات میں کامیابی پر جی ٹی اے کوئٹہ ڈویژن کے صدر حاجی حمید اللہ زڑسواند، جنرل سیکریٹری عظمت اللہ رئیسانی ، میڈ یا سیکریٹری خالد حسین ،ملک محمد قاسم تاجک، غلام مصطفی عباسی، فرید اللہ کاکڑ، صلاح الدین ، محمد زکریا، فرید اللہ دمڑ،امین اللہ ،محمد صادق،علی محمد اچکزئی،سعد اللہ ، سید عبدالسلام شاہ سمیت کابینہ کے تمام اراکین نے جی ٹی اے ضلع کوہلوکی نومنتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کی ہے او ر توقع ظاہر کی ہے کہ نومنتخب کابینہ ضلع بھر میں اساتذہ اور سرکاری سکولوں کے مسائل کے حل جی ٹی اے کی مزید فعالیت اورتعلیمی بہتری کے لیے بھر پور جدوجہد کرے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں