جی ٹی اے تربت کے انتخابات کے لیے دونوںپینل نے باہمی رضامندی سے نئی کابینہ تشکیل دیدی 304

جی ٹی اے تربت کے انتخابات کے لیے دونوںپینل نے باہمی رضامندی سے نئی کابینہ تشکیل دیدی

جی ٹی اے تربت کے انتخابات کے لیے دونوںپینل نے باہمی رضامندی سے نئی کابینہ تشکیل دیدی

کیچ (پ ر) گورنمنٹ ٹیچرزایسوسی ایشن ضلع تربت کے انتخابات کے سلسلہ میں باہمی رضامندی اور متفقہ فیصلے کی روشنی میں مشترکہ طور پر ایک پینل تشکیل دے کر آئندہ دوسال کے لیے نئی کابینہ تشکیل دیدی گئی ہے الیکشن کمیٹی کے چیئر مین محمد خان نوشیروان نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے اس موقع پر الیکشن کمیٹی کے محمد صدیق مشوانی اور خادم علی بگٹی بھی موجود تھے

جی ٹی اے بی کے مرکزی میڈیا سیل کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق ضلعی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے مقررہ وقت میں امداد ملک اور عبدالمجید بزنجو کی صدارت میں الگ الگ دو پینل نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے حتمی فہرست کے اجرا ء کے بعد دونوں پینل نے مشترکہ طور پر تنظیم کے عظیم تر مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے عبید اللہ ،ممتاز احمد اور شیر جان بلوچ کو مشترکہ پینل کی تشکیل کا مکمل اختیار دیا اور اس طرح متفقہ طور پر آئندہ دوسال کے لیے عبیداللہ بلیدی اے ڈی ای او صدر،

عبدالمجید بزنجو جے ای ٹی سینئر نائب صدر ،ساجد علی حسن جے ای ٹی نائب صدر، نائب صدر خاتون جے وی ٹی ، اکبر علی اکبر اے ڈی ای اوجنرل سیکریٹری ،ثناء اللہ معلم القرآن ڈپٹی جنرل سیکریٹری ،خالد حسین لرننگ کوارڈی نیٹر میڈیا سیکریٹری، محمد اکبر جے وی ٹی سیکریٹری مالیات ، اکبر علی جے وی ٹی سپورٹس سیکریٹری ،عبدالرحمن ایس ایس ٹی جوائنٹ سیکریٹری ، قادر بخش جے ای ٹی آفس سیکریٹری ،سیکریٹری خاتون جے ای ٹی ،بالاچ اقبال ایس ایس ٹی آڈیٹر، مولا بخش ایس ایس ٹی چیئر مین ، سید جان ایس ایس ٹی وائس چیئر مین، نذیر عبیدجے ای ٹی آرگنائزراور حاجی شیر محمد جے ای ٹی ڈپٹی آرگنائزر منتخب ہوگئے ہیں ۔

دریں اثناء جی ٹی اے کوئٹہ ڈویژ کے صدر حاجی حمید اللہ زڑسواند، جنرل سیکریٹری عظمت اللہ رئیسانی ، میڈ یا سیکریٹری خالد حسین ،ملک محمد قاسم تاجک، غلام مصطفی عباسی، فرید اللہ کاکڑ، صلاح الدین ، محمد زکریا، فرید اللہ دمڑ،امین اللہ ،محمد صادق،علی محمد اچکزئی،سعد اللہ ، سید عبدالسلام شاہ ، سیف الرحمن سمیت کابینہ کے تمام اراکین نے نومنتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کی ہے اُنہوں نے توقع ظاہر کی ہے کہ جی ٹی اے تربت ماضی کی طرح مستقبل میں بھی جی ٹی اے کی مزید فعالیت ، اساتذہ اور سرکاری سکولوں کے مسائل کے حل سمیت تعلیمی ترقی کے لیے بڑھ چڑھ کر کردار ادا کریں گے ۔


دریں اثناء جی ٹی اے کے مرکزی چیئر مین نورجان شان رند کے جاری کردہ انتخابی شیڈول کے مطابق مورخہ 25 اکتوبر بروز سوموار ضلع گوادر اور موسیٰ خیل کے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی وصول کئے جائیں گے اس سلسلہ میں ضلع گوادر کے لیے نامزد کردہ الیکشن کمیٹی کے چیئر مین محمد خان نوشیروان ، محمد صدیق مشوانی اور خادم علی بگٹی گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول گوادر جب کہ ضلع موسیٰ خیل کے لیے الیکشن کمیٹی چیئرمین نورجان شان رند ، مومن خان ترین گورنمنٹ ہائی سکول موسیٰ خیل میں پینل کے کاغذات نامزدگی وصول کریں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں