ٹھٹھہ جیمخانہ مکلی میں سول سوسائٹی کی جانب سے سورج سجاولی کی یاد میں تعزیتی پروگرام، پیپلزپارٹی سینیٹر سسئی پلیجو کی صدارت میں منعقد ہوا 379

ٹھٹھہ جیمخانہ مکلی میں سول سوسائٹی کی جانب سے سورج سجاولی کی یاد میں تعزیتی پروگرام، پیپلزپارٹی سینیٹر سسئی پلیجو کی صدارت میں منعقد ہوا

ٹھٹھہ جیمخانہ مکلی میں سول سوسائٹی کی جانب سے سورج سجاولی کی یاد میں تعزیتی پروگرام، پیپلزپارٹی سینیٹر سسئی پلیجو کی صدارت میں منعقد ہوا

ٹھٹھہ(امین فاروقی بیوروچیف )جیمخانہ مکلی میں سول سوسائٹی کی جانب سے ساحلی پٹی لاڑ کے متحرک انقلابی شاعر اور پیپلز پارٹی رہنماء مرحوم ذوالفقار المعروف سورج سجاولی کی یاد میں تعزیتی پروگرام پیپلزپارٹی سینیٹر سسئی پلیجو کی صدارت میں منعقد ہوا

جسمیں سابق ایم پی اے غلام قادر پلیجو، سندھی زبان کے اختیاری چیئرمین ڈاکٹر محمد علی مانجھی، انجینئر اوبایو خشک، حورالنساء پلیجو، صاحبزادی زمرد سوج سجاولی، ڈاکٹر عثمان سورج سجاولی، ڈاکٹر شبانہ پلیجو, مسرت پلیجو، فردوس عزیز میربحر، فضاء شاہ، گل بیبی شاہ، اقبال خواجہ، اعجاز واریو، محبوب بروہی، امین فاروقی، اقبال جاکھرو، مراد ناہیو, خیر محمد قوی، رمضان میمن، غلام قادر باغی، صادق علی لاکھو، فقیر نبی بخش بلوچ، سکندر پہنور، یعقوب پلیجو، فاروق پلیجو و دیگر سمیت سیاسی سماجی رہنماؤں، صحافیوں، اساتذہ، خواتین اور شعراء نے بڑی تعداد میں شرکت کی

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق سینیٹر سسئ پلیجو نے کہا کہ سورج فیملی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ سرویچ کی شاعری آج بھی گونجتی رہتی ھے سورج نے اپنی پہچان بنائی سرویچ کی شاعری نے جمہوریت کی بحالی اور سیاسی تحریکوں کو وہ روحانیت بخشی جو آمروں کے خلاف جدوجہد میں کام آئ لاڑ کے اس خطے میں حالات مختلف ہیں، اس کو الگ رخ میں دیکھنا چاھئے ہم چاھتے ہیں

ہر فورم پر بات کریں۔ جزائر اور انڈس ڈیلٹا کی بات کرتے ہیں جب تک ہم آواز بلند نہیں کرینگے تب تک ہمیں کوئی آ کر بچا نہیں سکتا۔ آمر جنرل ر مشرف کے دور میں ہمارے خلاف مقدمہ درج کئے گئے مگر ہم کبھی پیچھے نہیں ہٹے سندھ کے حقوق کی بات کرنا نہیں بھولے سرویچ فیملی نے مشکل دور میں ساتھ دیا اور ہم نے بھی ان کو بھولایا نہی تقریب سے عوامی تحریک کی مرکزی نائب صدر حورالنساء پلیجو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے لوگوں نے ہمیشہ جدوجہد کی۔ مگر حکومتوں کے اپنے طور طریقے ہوتے ہیں،

جو لوگ اپنی زندگیاں گنوا دیتے ہیں ان کو بھی بھول جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے قربانیاں دی، جیل کاٹی اور مزاحمتی کردار بنے حکومت کو چاھئے کہ ان کا خیال رکھے انہوں نے کہا کہ سندھ میں سازش کے تحت حالات خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ھے ان شرپسندوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے سورج سجاولی نے ہمیشہ جدوجہد کی ان کی شاعری بھی مظلوموں کی ترجمانی کرتی ہے تعزیتی تقریب کا اختتام مرحوم سورج سجاولی کے غزل گیت پر ہوا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں