ڈاکٹر نخبہ تاج لانگاہ سے نور احمد کاتیار اور سندھی شاگرد تحریک کے مرکزی رہنما کاشف ملاح نے لاہور میں ملاقات 528

ڈاکٹر نخبہ تاج لانگاہ سے نور احمد کاتیار اور سندھی شاگرد تحریک کے مرکزی رہنما کاشف ملاح نے لاہور میں ملاقات

ڈاکٹر نخبہ تاج لانگاہ سے نور احمد کاتیار اور سندھی شاگرد تحریک کے مرکزی رہنما کاشف ملاح نے لاہور میں ملاقات

ٹھٹھہ(امین فاروقی بیوروچیف ) پاکستان سرائیکی پارٹی کی چیئرپرسن ڈاکٹر نخبہ تاج لانگاہ سے عوامی تحریک کے مرکزی جنرل سیکرٹری نور احمد کاتیار اور سندھی شاگرد تحریک کے مرکزی رہنما کاشف ملاح نے لاہور میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔  رہنماؤں نے کہا کہ سندھی اور سرائیکی عوام کے بنیادی مسائل ایک جیسے ہیں۔ جس طرح سندھ کی زمینوں پہ قبضہ کیا جا رہا ہے

اسی طرح سرائکی وسیب کی زمینوں پر بھی قبضہ کیا جا رہا ہے۔  تمام مظلوم قوموں کو مشترکہ جدوجہد کی ضرورت ہے۔  عوامی تحریک کے مرکزی جنرل سیکرٹری نور احمد کاتیار نے کہا کہ عوامی تحریک نے ہمیشہ ملک کی جمہوریت پسند، ترقی پسند اور قوم دوست جماعتوں کے ساتھ مل کر جدوجہد کی ہے۔  ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک دشمن قوتوں نے مظلوم قوموں کو یرغمال بنا کر استحصال کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کہ پانی، تیل، گیس اور دیگر وسائل پہ ڈاکا ڈال کر سندھ کی عوام کو اپنے وسائل سے محروم کر کہ بیروزگاری، بوکھ اور افلاس کے حوالے کر دیا گیا ہے، لاکھوں افغان پناھگیروں، بنگالیوں، برمیوں،

ہندوستانیوں اور دیگر غیر ملکیوں کو سندھ میں لاکر سندھ میں سندھیوں کو دائمی طور اقلیت میں تبدیل کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ ملک کو ملک دشمن قوتوں سے نجات دلانے، ملک کو  1940 کی قرارداد کے تحت چلانے کے لیئے جمہوریت پسند اور قوم دوست سیاسی جماعتوں کو مشترکہ جدوجہد کرنی ہوگی۔  پاکستان سرائیکی پارٹی کی چیئرپرسن ڈاکٹر نخبہ تاج لانگاہ نے کہا کہ سرائیکی قوم کو اس لیئے نشانہ بنایا گیا ہے کہ سرائیکی قوم اپنی شناخت، وسائل پر اختیار اور حق حکمرانی چاھتی ہے.

اس لیے سرائیکی وسیب کو تخت لاہور کا قیدی بنا دیا گیا ہے، ہم ملتان میں نام نہاد سیکریٹیریٹ کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھیوں، بلوچوں اور سرائکیوں کو پرامن جدوجہد کے ذریعے ملک اور قوموں کے دشمنوں سے اپنے بنیادی، قومی اور انسانی حقوق چھین کر لینے ہوگیں. پاکستان سرائکی پارٹی مظلوم اقوام کے اتحاد کے لیے کوشاں ہے اور اس حوالے سے مختلف سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطے میں ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں