جنوبی افریقہ میں مظایرین کا پاکستانیوں کی دکانیں لوٹنا قابل مذمت ہے، کیپٹن عاصم 308

جنوبی افریقہ میں مظایرین کا پاکستانیوں کی دکانیں لوٹنا قابل مذمت ہے، کیپٹن عاصم

جنوبی افریقہ میں مظایرین کا پاکستانیوں کی دکانیں لوٹنا قابل مذمت ہے، کیپٹن عاصم

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) ممتاز پاکستانی راہنما اور ترجمان اوورسیز پاکستانیز کیپٹن عاصم ملک نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ میں جاری دنگا فساد اور مظاہروں کے دوران جس طرح غیرملکی افراد خصوصا” اوورسیز پاکستانیوں کی دکانوں اور کاروباروں کو لوٹا گیا وہ انتہائی افسوس ناک بات ہے، کئی پاکستانیوں نے جنوبی افریقہ سے فون پر بتایا کہ مظاہرین نے جان بوجھ کر غیرملکی افراد کی دکانیں لوٹیں جو جنوبی افریقی حکومت کے لیے لمحہ فکریہ ہے،”

انہوں نے کہا کہ جس طرح سے اوور سیز پاکستانی جو جنوبی افریقہ میں رہائش پذیر ہیں ان کے گھروں اور دکانوں میں لوٹ مار کرکے برباد کیا گیا یہ جنوبی افریقی اور پاکستانی حکومت کے لئے ایک چیلنج ہے، کیپٹن عاصم ملک نے کہا کہ جنوبی افریقہ میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کی املاک اور کاروبار کی حفاظت نہ صرف جنوبی افریقی

حکومت کی ذمہ داری ہے بلکہ اس سلسلے میں پاکستانی سفارتخانے اور حکومت پاکستان کو بھی ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے چاہئیں، انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ جنوبی افریقہ میں متاثرہ پاکستانیوں کے کاروبار کی بحالی کے لیے اور ان کے نقصانات کے ازالے کے لیے جنوبی افریقہ حکومت سے بات کرے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں