وادی لیپہ کے نواحی گاؤں چینیاں اور چمولہ کے پرائمری سکول میں پاک فوج کی جانب سے سیٹشنری، سکول بیگ اور یونیفارم تقسیم کیے 269

وادی لیپہ کے نواحی گاؤں چینیاں اور چمولہ کے پرائمری سکول میں پاک فوج کی جانب سے سیٹشنری، سکول بیگ اور یونیفارم تقسیم کیے

وادی لیپہ کے نواحی گاؤں چینیاں اور چمولہ کے پرائمری سکول میں پاک فوج کی جانب سے سیٹشنری، سکول بیگ اور یونیفارم تقسیم کیے

وادی لیپہ (بنارس راجپوت) وادی لیپہ کے نواحی گاؤں چینیاں اور چمولہ کے پرائمری سکول میں پاک فوج کی جانب سے سیٹشنری، سکول بیگ اور یونیفارم تقسیم کیے گئے۔سیٹشنری اور یونیفارم کی تقسیم پرائمری سکول چمولہ میں منعقد کی گی – تقریب کے مہمان خصوصی برگیڈ کمانڈر لیپہ، مقامی یونٹ کے کمانڈگ آفسیر، اسٹنٹ کمشنر لیپہ احمد سبحانی اورSHOتھانہ پولیس لیپہ محسن علی اعوان تھے۔ برگیڈ کمانڈر لیپہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ لیپہ کی سر زمین بڑی زرخیز ہے،یہاں کا لیٹریسی ریٹ 100 فیصد ہے۔جھوٹے بچے ہمارہ مسقبل ہیں ان کے جذبہ دیدنی ہے۔ برگیڈ کمانڈر لیپہ کا مزید کہنا تھا

کہ لیپہ کی ثقافت اور سیاحت کو پروموٹ کرنے کے لیے مقامی لوگوں کو مزید آگے آنا ہو گا- برگیڈ کمانڈر لیپہ نے سکول کے احاطہ میں پودہ بھی لگایا۔ اس کے علاوہ لیپہ کی ثقافت اور سیاحت کو پروموٹ کرنے کے لیے پاک فوج کی جانب سے لگائے گے سٹال کا بھی وزٹ کیا – بعد ازاں مقامی عمائدین نے کہا کہ ہم پاک فوج کا شکریہ ادا کرتے ہیں

جنہوں نے سکول کے بچوں میں سیٹشنری، یونیفارم اور سکولز بیگ تقسیم کیے اور لیپہ کے سکولز کو ماڈل سکول بنانے کے لیے پاک فوج کی کاوشوں پر ان کے شکر گزار ہیں – منعقدہ تقریب میں بچوں کے درمیان تقریری مقابلے، ملی نغمے و دیگر کھیلوں کے مقابلے کرواے گے اور نمایاں پوزیشن لینے والے بچوں میں کیش پرائز بھی تقسیم کیے گے آخر میں شرکاء تقریب نے پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کی اور پاک فوج کا شکریہ ادا کیا.ط

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں