ہیلپ فاؤنڈیشن کے زیر انتظام لورہ میں فری آئی کیمپ کا انعقاد 261

ہیلپ فاؤنڈیشن کے زیر انتظام لورہ میں فری آئی کیمپ کا انعقاد

ہیلپ فاؤنڈیشن کے زیر انتظام لورہ میں فری آئی کیمپ کا انعقاد

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )ہیلپ فاؤنڈیشن اور الشفاء انٹرنیشنل کے تعاون سے تحصیل لورہ میں ایک روزہ فری آئی میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں لورہ کے مختلف علاقوں سے 500 سے زائد مریضوں کی شرکت۔اسلام آباد ای الیون مرکز کے صدر معروف تاجر رہنما افتخار عباسی، عرفان عباسی اور سوشل ورکر حماد علی عباسی نے کیمپ آرگنائز کیا۔کیمپ میں الشفاء انٹرنیشنل ہسپتال کے بہترین ڈاکٹروں کی ٹیم نے مریضوں کا مفت معائنہ کیا جن کو

ہیلپ فاؤنڈیشن اور الشفاء انٹرنیشنل کی طرف سے مفت ادویات اور چشمے فراہم کئے گئے 50 سے زائد مریضوں کو آپریشن کے لئے الشفاء ہسپتال ریفر کیا گیا جہاں پر ان کا مفت آپریشن اور ادویات فراہم کی جائیں گی۔کیمپ صبح 9 بجے تا 5 بجے جاری رہا۔خادم ہیلپ فاؤنڈیشن سردار عبدالرشید،سردار طارق محمود اور حماد علی عباسی نے کیمپ کے دورے کے موقع پر سہولیات کا جائزہ لیا اور بہترین سہولیات فراہم کرنے پر کیمپ آرگنائزر

افتخار عباسی،لیاقت ایوب عباسی اور عرفان عباسی کی کاوشوں پر خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر خادم ہیلپ فاؤنڈیشن سردار عبدالرشید نے کہا کہ ہیلپ فاؤنڈیشن ہر سال کی طرح اس بار بھی غریبوں،یتیموں اور مستحق غریب خاندانوں کے لیے رمضان پیکج بھی لا رہا ہے جس کے لئے صاحب استطاعت لوگوں کے تعاون کی ضرورت ہے غریب خاندان ہمارے امداد کے منتظر ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں