ضلع کوئٹہ کے اساتذہ کو نااہل ڈی ای او کے حم و کرم پر نہیں چھوڑا جائے گا، جی ٹی اے کوئٹہ 313

ضلع کوئٹہ کے اساتذہ کو نااہل ڈی ای او کے حم و کرم پر نہیں چھوڑا جائے گا، جی ٹی اے کوئٹہ

ضلع کوئٹہ کے اساتذہ کو نااہل ڈی ای او کے حم و کرم پر نہیں چھوڑا جائے گا، جی ٹی اے کوئٹہ

کوئٹہ ( پ ر) گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایش ضلع کوئٹہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام ضلع کوئٹہ کے ہزاروں کی تعداد میں سرکاری فرائض ا نجام دے رہے مرد وخواتین اساتذہ پر رحم کرتے ہوئے نااہل ڈی ای او کوئٹہ کو فوری طور پر تبدیل کرکے اساتذہ پر احسان کریں اور کسی سینئر اور اہل تعلیمی افیسر کو بطور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کوئٹہ تعینات کریں بیان میں کہا گیا ہے کہ ضلع بھر کے اساتذہ کو ایک نااہل آفیسر کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑا جائے گا مزکورہ آفیسر کی ناقص کارکردگی اور نااہلی کا منہ بولتا ثبو ت یہ ہے

کہ معمولی معمولی نوعیت کے کاموں کے لیے بھی اساتذہ کو ڈی ای او آفس کے چکر کاٹنا پڑتے ہیں اور ساتذہ کے جائز اور فوری حل طلب سروس امور کوبھی التوء میں ڈال دیا جاتا ہے ضلع بھر کے اساتذہ کو جان بوجھ کر اُلجھایا گیا ہے اور اگر ڈی ای او کوئٹہ کو فوری طور پر تبدیل نہ کیا گیا تواس کے ناقابل تلافی نقصانات اُٹھانا پڑیں گے بیان میں کہا گیا ہے کہ ضلع بھر کے اساتذہ کی جانب سے آئے روز اساتذہ کی شکایا ت موصول ہورہی ہیں اور اساتذہ بھر پور احتجاج پر مجبور ہوگئے ہیں ضلع کوئٹہ ایک اہم ضلع ہے اساتذہ کی بڑی تعداد کی وجہ سے کسی اہل تعلیمی آفیسر کی تعیناتی کی ضرورت ہے

جواپنی اعلیٰ کارکردگی اوربہتر منصوبہ بندی کے ذریعے اساتذہ و سرکاری سکولوں کے مسائل و مشکلات کو حل کرسکے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ضلع بھر کے سرکاری سکول مسائل کاگڑھ بن چکے ہیں اور اُن میں بہتری کی توقع ایک نااہل ڈی ای او سے نہیں کی جاسکتی بیان میں محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام سے مطا لبہ کیا گیا ہے کہ ضلع کوئٹہ کا تعلیمی ماحول مزید خراب ہونے سے بچائیں اور ڈی ای او کوئٹہ کو فوری طور پر تبدیل کریں بصورت دیگر جی ٹی اے ضلع کوئٹہ بھر پور احتجاج کا راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں