ٹھٹھہ: دھابیجی پریس کلب کا حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس سمیت ٹھٹھہ، سجاول اور ملیر پریس کلبز کے ممبران، عہدیداران سیاسی سماجی رہنماوں سمیت معزیزین شہر کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب 182

ٹھٹھہ: دھابیجی پریس کلب کا حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس سمیت ٹھٹھہ، سجاول اور ملیر پریس کلبز کے ممبران، عہدیداران سیاسی سماجی رہنماوں سمیت معزیزین شہر کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب

ٹھٹھہ: دھابیجی پریس کلب کا حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس سمیت ٹھٹھہ، سجاول اور ملیر پریس کلبز کے ممبران، عہدیداران سیاسی سماجی رہنماوں سمیت معزیزین شہر کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب

ٹھٹھہ:( امین فاروقی بیورو چیف)دھابیجی پریس کلب کی جانب سے حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس سمیت ٹھٹھہ، سجاول اور ملیر پریس کلبز کے عہدیداران صحافی، سماجی تنظیموں ینگ سوشل نیٹ ورک، کوسٹل سجاگ فورم ساکرو، سیاسی و قوم پرست رہنماوں اور معزیزین شہر کے اعزاز میں ایک استقبالیہ صدر دھابیجی پریس کلب مقصود احمد جوکیو کی میزبانی میں دیا گیا جہاں تمام شرکاء کو سندھ ثقافتی اجرکیں دیں گئیں مہمانوں میں حیدر آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر جے پرکاش، قلم نویس گل حسن کلمتی، خدا ڈنو شاہ، سیاسی رہنماوں عبدالغنی بگھیاڑ، عثمان کنمبھار،

فقیر نبی بخش بلوچ، سکندر علی پہنور، صحافی میر ذوالفقار، اقبال جاکھرو، محبوب بروہی، شبیر بھٹی، رحمت اللہ چھٹو، گل شاہ، رشید جاکھرو، عبداللہ رانو، ذولفقار خاصخیلی، حیدر جوگی، علم دین رند، رزاق کلمتی، نبیل رند، اصغر جت، قوم پرست رہنماوں جلال شاہ، آصف جوکیو، اللہ بچایو کلمتی، حافظ غلام حسین پہنور، شاہیجان پہٹان، شیرزمان جوکیو، شاہنواز جت، عزیز لاشاری، امانت علی پگدار، سلیمان جوکیو،

اسماعیل رند، غنی خاصخیلی، فقیر جاوید جوکیو، قادر مولیپوٹو، صاحب خان کلمتی، عظیم سولنگی، نواز خاصخیلی، راجہ محمود، وحید زئور، ربنواز مستوئ، جانی خاصخیلی، غوث بخش بگھیو، وحید سیال، علی مصطفے پہنور، صدام پہنور، شاہد حسین سموں، مشتاق بہمبہورو، روشن بھوپانی، مختیار لاشاری، محمد علی ناہیو سمیت بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے

حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر جے پرکاش نے کہا کہ صحافت ایک عظیم پیشہ ہے اسکا صحیح استعمال ہی بااثر غلط قوتوں کی شکست ہے ملک کے نچلے طبقہ کی آواز اعلی سطح تک پہنچانے کا نام صحافی ہے اور صحافی معاشرے کی طاقت ور آواز ہے لہذا صحافیوں کو تحفظ دینا حکومت کی اولین فرض ہے لیکن اس میں مسلسل ناکامی کا سامنا ہے جسکی وجہ سے صحافی غیر محفوظ ہیں دنیا بھر میں صحافیوں کو جو سہولیات دی جاتیں ہیں

پاکستانی حکومتوں کا اس میں کردار صفر ہے اس اہم مسئلہ پر توجہ دی جائے قلم نویس گل حسن کلمتی نے کہا کہ سندھ کے رہنے والے اصل سندھیوں پر زمین تنگ کردی گئ ہے بحریہ ٹاون کے آڑ میں سندھ کی ہزاروں ایکڑ زمین مختلف جگہوں پر برسوں آباد سندھی مکینوں سے قبضہ کرلی گئ ہیں

یہاں کے وڈیرے اور منتخب نمائندے اسمیں شامل ہیں ہم سے پنجاب نے سارے وسیلے چھین لئے ہیں اب وقت کی ضرورت ہے کہ سندھی اور سندھی سیاسی و قوم پرست رہنماء متحد ہوں اور سندھ دھرتی کو بچایا جاسکے پاکستان کے دیگر تینوں صوبوں سے آئے روز لوگ آرہے ہیں جبکہ سندھ میں پہلے سے زمینی اور معاشی وسائل تنگ ہیں
مہمان شرکاء نے دھابیجی پریس کلب کی کارکردگی کو سراہا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں