مردان: تھانہ کاٹلنگ پولیس کا سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش اور قمار بازی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں 219

مردان: تھانہ کاٹلنگ پولیس کا سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش اور قمار بازی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں

مردان: تھانہ کاٹلنگ پولیس کا سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش اور قمار بازی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں

مردان(شاہ باباحبیب عارف سے)تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او عبدالسلام خان نے چارج سنبھالتے ہی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا آغاز کرتے ہوئےسوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزم کوگرفتارکرلیا۔ گرفتارملزم رفیع اللہ سکنہ مدو کاٹلنگ کے قبضہ سے ایک عدد کلاشنکوف معہ کارتوس برآمد ہوکر ملزم کے خلاف مروجہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا

جبکہ قمار بازی میں ملوث 04 ملزمان مراد، فقیر رضا، امین خان اور وطن رضا ساکنان بابوزئی کورنگے ہاتھوں گرفتار کرکے داؤ پر لگائی گئی رقم مبلغ 33 ہزار 240 روپے اور آلات قماربازی برآمد ہوکر ملزمان کے خلاف قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں