ضلع مہمند, میڈیکل کوٹہ کے امیدواران کا تصدیقی عمل یقینی بنایا جائے،میڈیکل طلباء امیدواران اور والدین کا مشترکہ پریس کانفرنس 146

ضلع مہمند, میڈیکل کوٹہ کے امیدواران کا تصدیقی عمل یقینی بنایا جائے،میڈیکل طلباء امیدواران اور والدین کا مشترکہ پریس کانفرنس

ضلع مہمند, میڈیکل کوٹہ کے امیدواران کا تصدیقی عمل یقینی بنایا جائے،میڈیکل طلباء امیدواران اور والدین کا مشترکہ پریس کانفرنس

ضلع مہمند (افضل صافی) ضلع مہمند, میڈیکل کوٹہ کے امیدواران کا تصدیقی عمل یقینی بنایا جائے ۔ میڈیکل کوٹہ کےلئے ضلعی ڈومیسائل پر 198طلباء نے فارمزجمع کیے ہیں ۔ 83امیدواروں کے علاوہ باقی تمام امیدواروں کی شناخت پر شدید تحفظات ہیں ۔ مقامی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے پوری شفافیت تک فائنل میرٹ لسٹ جاری نہ کریں ۔ بصورت دیگر ایک موثرتحریک چلانے کے علاوہ عدالت سے بھی رجوع کرینگے ۔ میڈیکل طلباء امیدواران اور والدین کا مشترکہ پریس کانفرنس ۔
ان خیالات کا اظہار میڈیکل کوٹہ کے امیدواران اور والدین نے مہمندپریس کلب میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے جبیر خان، اکبر شیر ،ڈاکٹر اقبال شاہ اور فرہاد خان ودیگر نے کہا ۔ کہ قبائلی طلباء کےلئے مختص میڈیکل کوٹہ میں رواں سال مقامی انتظامیہ نے مکمل شفافیت اور میرٹ کا وعدہ کیا تھا ۔ جبکہ میڈیکل کوٹہ کےلئے ضلع بھر سے 93امیداوران نے درخواستیں غلنئی کے متعلقہ آفس میں جمع کی ۔ جن میں 13 امیدواروں کے علاوہ باقی کی

تصدیقی عمل سے مکمل مطمئن تھے ۔ مگر اس کے برعکس ضلع مہمند میڈیکل کوٹہ پر سیکرٹریٹ کے وساطت سے میں 198امیدواروں کی لسٹ جاری ہوئے ہیں ۔ جبکہ مقامی انتظامیہ کے ساتھ تصدیق شدہ 83 امیدواروں کے علاوہ میں جاری باقی امیدواروں پر شدید تحفظات ہیں ۔تصدیقی عمل کےلئے جاری 198امیدواروں کے لسٹ مقامی انتظامیہ کو فوری ارسال کریں ۔ انہوں نے انتظامیہ اور متعلقہ اداروں سے پر زور مطالبہ کیاکہ شفافیت کو یقنی بنائیں ۔ اور تصدیقی عمل پوری ہونے تک آخری میرٹ لسٹ جاری نہ کریں ورنہ ایک موثر تحریک کے ساتھ ساتھ ایمرجنسی صورت میں عدالت سے رجوع کرینگے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں