این اے39 ڈی آئی خان ٹو، ایم این اے کے آبائی علاقہ گرہ حیات میں بجلی کی انتہائی نیچی تاریں، قد آدم کے قریب لٹکتی تاریں اہل علاقہ کے لئے خطرناک 160

این اے39 ڈی آئی خان ٹو، ایم این اے کے آبائی علاقہ گرہ حیات میں بجلی کی انتہائی نیچی تاریں، قد آدم کے قریب لٹکتی تاریں اہل علاقہ کے لئے خطرناک

این اے39 ڈی آئی خان ٹو، ایم این اے کے آبائی علاقہ گرہ حیات میں بجلی کی انتہائی نیچی تاریں، قد آدم کے قریب لٹکتی تاریں اہل علاقہ کے لئے خطرناک

ڈیرہ اسماعیل خان(نثاربیٹنی سے)این اے39 ڈی آئی خان ٹو، ایم این اے کے آبائی علاقہ گرہ حیات میں بجلی کی انتہائی نیچی تاریں، قد آدم کے قریب لٹکتی تاریں اہل علاقہ کے لئے خطرناک، اہل علاقہ کا یعقوب شیخ، واپڈا اور اعلی حکام سے تاریں اونچی کرنے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے حلقہ این اے 39، ٹو کے علاقہ گرہ حیات کی مختلف گلیوں میں بجلی کی تاریں اس وقت انتہائی نیچے لٹک رہی ہیں، قد آدم سے کچھ اوپر ہاتھوں کو چھونے والی یہ تاریں عرصہ دراز سے لٹک رہی ہیں، جس کی وجہ سے علاقے میں کسی بھی قسم کے انسانی المیہ کے رونما ہونے کا خدشہ ہے،

گرہ حیات کی گلیوں میں انتہائی نیچے گزرنے والی ان تاروں کے بارے میں اہلیان گرہ حیات نے بتایا کہ علاقہ ھذا میں عرصہ دراز سے بجلی کی تاریں انتہائی نیچے لٹک رہی ہیں اور قد آدم سے تھوڑا اوپر یہ تاریں انسانی جان کے لیے مسلسل خطرہ بنی ہوئی ہیں، اہل علاقہ نے کہا کہ کئی بار واپڈا حکام سے اس حوالے سے شکایت کی گئی لیکن ابھی تک ان تاروں کو اونچا نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے کسی بھی وقت کسی بھی انسانی جان کے تلف ہونے کے خدشات ہیں، اہلیان گرہ حیات نے علاقہ ایم این اے محمد یعقوب شیخ، واپڈا اور دیگر اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ گرہ حیات کی گلیوں میں نیچے لٹکتی تاروں کا فوری نوٹس لیا جائے اور ان کو پہلی فرصت میں اونچا کرکے انسانی زندگیوں کو بچایا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں