گومل یونیورسٹی کے طلباء نہایت قابل اور محنتی ہیں'وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد 174

گومل یونیورسٹی کے طلباء نہایت قابل اور محنتی ہیں’وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد

گومل یونیورسٹی کے طلباء نہایت قابل اور محنتی ہیں’وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد

ڈیرہ اسماعیل خان(نثاربیٹنی سے)گومل یونیورسٹی کے طلباء نہایت قابل اور محنتی ہیںجو اپنی قابلیت سے نہ صرف تعلیمی میدانوں بلکہ ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی اپنی قابلیت کے جوہر دکھا کر گومل یونیورسٹی کا نام پورے ملک میں روشن کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد نے شعبہ صحافت میں وزرات اطلاعات و نشریات کے زیر اہتمام ہونیوالی پرعزم پاکستان کی ٹریننگ میں شرکت کرنیوالے طلباء میں اسناد تقسیم کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر شعبہ صحافت کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر وسیم اکبر شیخ سمیت دیگر اساتذہ بھی موجود تھے۔

تقسیم اسناد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر افتخار احمد نے کہا کہ گومل یونیورسٹی کے طلباء نے نہ صرف تعلیمی میدانوں میں بلکہ ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی پورے ملک میںاپنے قابلیت کا لوہا منوایا ہے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین شعبہ صحافت پروفیسر ڈاکٹر وسیم اکبر شیخ نے بتایا کہ ہم نے وزارت اطلاعات و نشریات کوپرعزم پاکستان کی ٹریننگ کے لئے طلباء کو بھیجاجس کا دورانیہ 6ماہ تھا

اور ملک بھر سے ہمارے طلباء نے پہلی ، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی تھی جو کہ ہماری شعبہ صحافت اور خصوصا گومل یونیورسٹی کیلئے اعزاز کی بات ہے ۔ تقریب کے اختتام پر وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد نے وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے پرعزم پاکستان کی شیلڈ چیئر مین شعبہ صحافت پروفیسر ڈاکٹر وسیم اکبر شیخ کو دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں