گھارو کے ایک بااثر لینڈ گریبر شوکت خان نیازی اسلحہ کے زور پر قبضہ کرنے کی کوشش مجھے جانی و مالی خطرہ ہے اعلی ادارے نوٹس لیں ،حیدر چھٹو 262

گھارو کے ایک بااثر لینڈ گریبر شوکت خان نیازی اسلحہ کے زور پر قبضہ کرنے کی کوشش مجھے جانی و مالی خطرہ ہے اعلی ادارے نوٹس لیں ،حیدر چھٹو

گھارو کے ایک بااثر لینڈ گریبر شوکت خان نیازی اسلحہ کے زور پر قبضہ کرنے کی کوشش مجھے جانی و مالی خطرہ ہے اعلی ادارے نوٹس لیں ،حیدر چھٹو

ٹھٹھہ ( امین فاروقی بیورو چیف)پیپلزپارٹی سابق کونسلر گھارو حیدر چھٹو نے دھابیجی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہیکہ گھارو کے ایک بااثر لینڈ گریبر شوکت خان نیازی نے میرے پلاٹ پر اسلحہ کے زور پر قبضہ کرنے کی کوشش کی ہے انسے مجھے جانی و مالی خطرہ ہے اعلی ادارے نوٹس لیں حیدر چھٹو کا کہنا تھا کہ لینڈ گریبر شوکت خان نیازی دھابیجی اور گھارو کی سرکاری زمینوں پر روینیو اور مقامی وڈیروں کے ساتھ ملکر قبضہ کرتا ہے

اور مسلحہ افراد بھٹاکر دھرتی وارثوں کو خوف و ہراس میں رکھتا ہے جبکہ ایک پلاٹ پانچ لوگوں پر بیچکر فساد کا موجب بنتا ہے اسے قبل مذکورہ بااثر لینڈ گریبر نے گھارو کے مقامی شہری حاجی اسلم جوکیو کے بنے بلڈنگ کو اپنے اثر رسوخ کے ذریعے مسمار کراچکا ہے انکا مزید کہنا تھا کہ کچھ عرصہ قبل دھابیجی کے سابق چیئرمین فقیر نبی بخش بلوچ کے بھائ کو گولیاں مار کر زخمی کردیا تھا جسے پی پی کے ایک گروپ کے ایک بڑے ادارے کی سرپرستی حاصل رہی

جسکی وجہ سے متاثرین کوئ مزاحمتی کردار ادا نہ کرسکے لینڈ گریبر کو مقامی انتظامیہ کا سہارا حاصل ہے جسکی وجہ سے یہ اپنے گھمنڈ میں رہتا ہے حیدر چھٹو نے ہائ کورٹ اور سندھ کے ججوں سے اپیل کی ہیکہ بااثر لینڈ گریبر کیخلاف قانونی کاروائ کرتے ہوئے مجھے تحفظ فراہم کیا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں