143

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مقررہ سرکاری نرخ پر اشیاء خوردونوش کی فروخت یقینی بنانے کے لئے فیلڈ میں موجود ہیں

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مقررہ سرکاری نرخ پر اشیاء خوردونوش کی فروخت یقینی بنانے کے لئے فیلڈ میں موجود ہیں

کبیروالا (سعید احمد بھٹی سے) پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مقررہ سرکاری نرخ پر اشیاء خوردونوش کی فروخت یقینی بنانے کے لئے فیلڈ میں موجود ہیں۔ محمد عمر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے مولاپور، 3کسی، 5کسی میں مختلف کریانہ سٹور، فروٹ شاپس، سبزی شاپس پر اشیاء کے ریٹ چیک کیے۔ حکومتی ایس او پیز اور مختلف خلاف ورزیوں پر جرمانے بھی کیے۔ عوام سے گزارش ہے

کہ خریداری صرف سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق کریں اگر کسی بھی جگہ پر ناجائز منافع خوری کی جارہی ہو تو ہمیں مطلع کریں. دوکانداروں پر واضح کیا کہ معیاری اشیاء عوام کو مناسب قیمتوں پر دستیابی حکومت وقت کی پالیسی ہے حکومت کے مقرر کردہ نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی فروخت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ کسی بھی قسم کی خلاف ورزی پر کسی قسم کی کوئی رعایت نہ برتی جائے گی




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں