ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد جاوید اقبال کی زیر صدارت ایبٹ آباد کے جملہ پولیس افسران کی اہم میٹنگ کا انعقاد، 123

ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد جاوید اقبال کی زیر صدارت ایبٹ آباد کے جملہ پولیس افسران کی اہم میٹنگ کا انعقاد،

ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد جاوید اقبال کی زیر صدارت ایبٹ آباد کے جملہ پولیس افسران کی اہم میٹنگ کا انعقاد،

ایبٹ آباد(وقاص باکسرسے) ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد جاوید اقبال کی زیر صدارت ایبٹ آباد کے جملہ پولیس افسران کی اہم میٹنگ کا انعقاد، خیبرپختونخواہ پولیس کی تاریخ میں پہلی دفعہ جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے پولیس افسران کی سہولت و رہنمائی کے لیے موبائل ایپلیکیشن نے کام شروع کر دیا، اس حوالے سے ضلعی پولیس سربراہ نے جملہ افسران کو بریفنگ دی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈی پی اوآفس ایبٹ آباد میں ضلعی پولیس سربراہ جاوید اقبال کی زیر صدارت اہم میٹنگ کا انعقاد ہوا میٹنگ میں ایس پی ہیڈکوارٹرز ایبٹ آباد جمیل اختر، ایس پی انوسٹگیشن ایبٹ آباد محمد اشتیاق، اے ایس پی میرپور اویس شفیق جملہ سب ڈویژنل پولیس افسران،ڈی ایس پی لیگل،

ڈی ایس پی کمپلینٹ سیل، ضلع بھر کے تمام تھانہ جات کے ایس ایچ اوز سمیت جملہ انوسٹیگیشن افسرا ن اور تمام متعلقہ شعبہ جات کے انچارج صاحبان نے شرکت کی میٹنگ کے دوران سوشل ڈسٹنسنگ کی پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے مناسب فاصلے کو یقینی بنایا گیا میٹنگ میں ضلع پولیس کی جملہ کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا

ضلعی پولیس سربراہ جاوید اقبال میٹنگ سے خطاب کے دوران کہا کہ منشیات فروشوں، مجرمان اشتہاریوں اور دیگر جرائم پیشہ و شرپسند عناصر کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں مزید تیز کی جائیں اور منشیات فروشوں اور مجرمان اشتہاریوں کے خلاف مہم شروع کی جائے تاکہ ضلع کو منشیات جیسی لعنت سے پاک کیا جا سکے

اس کے ساتھ ساتھ کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی صورت حال کے پیش نظر وفاقی و صوبائی حکومت کی طرف سے جاری کردہ احکامات پر مکمل عملدرآمد کروانے اور دوکانداروں سمیت عوام الناس کو ان احکامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایات دیں ان کا کہنا تھا کہ

بازاروں میں انٹری پوائنٹس اور دکانوں کے باہر پینا فلیکس اور بینر لگائے جائیں اور دوکان کے اندر اگر دکاندار نے ماسک نہ لگایا ہوا ہوا تو اس دوکاندار کے خلاف کارروائی کی جائے ہزارہ پولیس کی طرف شروع کی گئی نو ماسک، نو شاپنگ اور نو ماسک، نو پیٹرول کی مہم پر عملدرآمد کروانے اورخلاف ورزی کی صورت میں قانونی کاروائی عمل میں لانے کی ہدایات کی۔
اس کے ساتھ ساتھ خیبرپختونخواہ پولیس کی تاریخ میں پہلی دفعہ جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے پولیس افسران کی سہولت و رہنمائی کے لیے بنائی گئی موبائل ایپلیکیشنCRO کے حوالے سے افسران کو تفصیلی بریفنگ دی موبائل اپلیکیشن heinous Crimeمیں بروقت کاروائی اور ملزمان کو ٹریس کرنے کے لیے جدید تکنیکی بنیادوں پر متعارف کروائی گئی

اس ایپ میں گزشتہ پانچ سال کے کرائم کا تمام ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کر دیا گیا جبکہ ملزمان کو ٹریس کرنے کے لیے اس ایپ سے مدد لی جا سکتی ہے اور نامعلوم ملزمان کی تلاش کے لیے نشانات، تصاویریں، شناختی کارڈ، جرائم اور نام کے زریعے ٹریس کرنے میں معاون ثابت ہو گی

اس کے ساتھ ساتھ جملہ تھانہ جات، چوکیات اور دیگر ناکہ بندی پوائینٹس وغیرہ پر ہر قسم کی معلومات فوری طور پر پہنچائی جا سکے گی جبکہ جائے وقوعہ سے ملنے والے کسی بھی قسم کے شوائد کو اس اپلیشکین کے زریعے محفوظ کیا جا سکتا ہے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں