507

ایبٹ آباد نتھیاگلی میں واقع ہوٹل میں گیس لیکج کے باعث پشاور کے رہائشی پانچ افراد بے ہوش ریسکیو 1122

ایبٹ آباد نتھیاگلی میں واقع ہوٹل میں گیس لیکج کے باعث پشاور کے رہائشی پانچ افراد بے ہوش ریسکیو 1122

ایبٹ آباد ( سٹی رپورٹر)ایبٹ آباد گلیات کے سیاحتی مقام نتھیاگلی میں واقع ہوٹل میں سردی سے بچنے کے لیے لگائے جانے والی گیس لیکج کے باعث پشاور کے رہائشی پانچ افراد بے ہوش ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کی بروقت کاروائی تمام افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا،تفصیلات کے مطابق ریسکیو ذرائع کے مطابق گلیات میں برفباری کے بعد پشاور سے پانچ سیاح برفباری سے لطف اندوز ہونے کے لیے نتھیاگلی آئے تھے

جہاں رات روکنے کے لیے انہوں نے ہوٹل میں کمرہ لیا جہاں سردی سے بچنے ہوٹل انتظامیہ نے کمرے میں گیس کا سلنڈر لگایا جو رات گئے اچانگ بند ہو گیا سلنڈر بند ہونے کے باعث اُس سے گیس لیک ہونے لگی گیس کمرے میں بھر جانے سے پانچ افراد نعمان،خان، وحید، امان اللہ اور غفران بے ہوش ہو گئے

اطلاع ملتے ہی ہوٹل انتظامیہ اور ریسکیو 1122 کے اہلکار موقع پر پہنچ آئے اور کمرے کا دروازہ کھول کر بے ہوش افراد کو فلفور ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں طبی امداد کے بعد حالت ٹھیک ہونے پر تمام افراد کو گھر بھیج دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں