ثمر سراج چوہدری کا دورہ یونین کونسل میراں کلاں کھاوڑہ عوام کا شاندار استقبال 174

ثمر سراج چوہدری کا دورہ یونین کونسل میراں کلاں کھاوڑہ عوام کا شاندار استقبال

ثمر سراج چوہدری کا دورہ یونین کونسل میراں کلاں کھاوڑہ عوام کا شاندار استقبال

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف)چئیرمین ثمر فاونڈیشن ثمر سراج چوہدری اپنا چھ روزہ دورہ نیلم مکمل کرنے کے بعد جہلم ویلی کے دورے پر پہنچ گے دورہ کے دوران گڑھی دوپٹہ کے نواحی علاقے ہڑیلاگجراں کا دورہ کیا

عوام علاقہ کی جانب سے اپنے محبوب قائد ثمر سراج چوہدری کا شاندار استقبال کیا گیا اس موقع پر ثمر سراج چوہدری نے مختلف مقامات پر فاتحہ خوانی بھی کیا اور عوام سے انکے مسائل سنے عوام علاقہ ہڑیلا گجراں کی جانب سے ثمر سراج چوہدری کو پانچ کنال جگہ دینے کا اعلان کیا گیا

جس پر ثمر سراج چوہدری نے عوام کا شکریہ ادا کیا اور اس جگہ کو عوام علاقہ کے لیے فلاحی کاموں کے لیے سینٹر بنانے کا اعلان کیا اور عوام علاقہ کے لیے مسجد کی تعمیر کا بھی اعلان کیا دورہ کے دوران ثمر سراج چوہدری نے گڑھی دوپٹہ کا دورہ کیا جہاں سنیر صحافی مرزا اختر اقبال سمیت عوام علاقہ نے ثمر سراج چوہدری کا اسقبال کیا

اور ان کے ہمراہ لواسی کا دورہ کیا جہاں پر سابق مشیر حکومت محمد عارف مغل اور عوام علاقہ نے ثمر سراج چوہدری کا استقبال کیا اس موقع پر محمد عارف مغل اور مرزا اختر اقبال نے ثمر فاونڈیشن کے سماجی کاموں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کی اس کے بعد ثمر سراج چوہدری اپنے قافلے کے

ہمراہ یونین کونسل چکار حلقہ کھاوڑہ کا دورہ کیا جہاں پر عوام علاقہ کی کشیر تعداد نے ثمر سراج چوہدری کا شاندار اسقبال کیا اور فضاء ویلکم ویلکم ثمر سراج ویکلم سے گونج اٹھی منقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے

عوام علاقہ نے ثمر سراج چوہدری کا علاقہ آمد پر انکا شکریہ ادا کیا اور ثمر سراج چوہدری کا ہر پیلٹ فارم سے بھر پور ساتھ دینے کا اعلان کیا ثمر سراج چوہدری نے عوام کا شکریہ ادا کیا اور علاقے کے مسائل کے حل کہ لیے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں