ڈپٹی کمشنر نے محکمہ لائیوسٹاک کے حکام کو کو ضلع کی حدود میں پولٹری شیڈز کی رجسٹریشن شروع کرنے کا حکم دیدیا 115

ڈپٹی کمشنر نے محکمہ لائیوسٹاک کے حکام کو کو ضلع کی حدود میں پولٹری شیڈز کی رجسٹریشن شروع کرنے کا حکم دیدیا

ڈپٹی کمشنر نے محکمہ لائیوسٹاک کے حکام کو کو ضلع کی حدود میں پولٹری شیڈز کی رجسٹریشن شروع کرنے کا حکم دیدیا

خانیوال(سعید احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے ضلع کے عوام کو سرکاری نرخ 260 روپے فی کلو پر مرغی کے گوشت کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے محکمہ لائیوسٹاک کے حکام کو کو ضلع کی حدود میں پولٹری شیڈز کی رجسٹریشن شروع کرنے کا حکم دیدیا-

انہوں نے ہدایت کی ہے کہ رجسٹریشن کا کام 15 دن کے اندر مکمل کیا جائے رجسٹریشن پولٹری رجسٹریشن ایکٹ کے تحت کی جائے – ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد مرغی کے گوشت کی سرکاری نرخ پر فروخت یقینی بنانے کیلئے ڈیمانڈ کیمطابق سپلائی پر نظر نظر رکھنا ہے –

انہوں نے مزید کہا ہے کہ محکمہ لائیوسٹاک ضلع میں موجود مویشیوں کی ویکسی نیشن کیلئے خصوصی مہم بھی شروع کرے مہنگائی کیخلاف ہر وہ قدم اٹھائوں گا جو عوام کے مفاد میں ہوگا-




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں