162

مروٹ میں عید الفطر کے لیے سکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے

مروٹ میں عید الفطر کے لیے سکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے

فورٹ عباس(ابوحمزہ ساجد تحصیل رپورٹر )مروٹ میں عید الفطر کے لیے سکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے، کرونا وائرس کے پیش نظر نماز عید کے اجتماعات ایس او پیز کے تحت ہوں گے،

تھانہ مروٹ میں پہلے کی طرح چٹی دلالوں کا داخلہ ممنوع ہو گا،ایس ایچ او نوید نزاکت سیاسی مداخلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، ایس ایچ او نوید نزاکت
تفصیلات کے مطابق اتحاد یوتھ کونسل پاکستان صدر جنوبی پنجاب ابو حمزہ ساجد اور سٹی پریس کلب کے جنزل سکرٹری غلام مصطفی کی
تھانہ مروٹ میں SHO نوید نزاکت اور سیکورٹی برانچ کے محمد مظفر کے ساتھ عید الفطر کے لیے سکیورٹی پلان کے حوالہ سے ملاقات SHO نوید نزاکت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عید الفطر کے لیے سکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے، عید کے موقع پر پولیس امن و امان کا قیام یقینی بنائے گی،

کرونا وائرس کے پیش نظر نماز عید کے اجتماعات ایس او پیز کے تحت ہوں گے جس کے لیے عوام کا تعاون درکار ہو گا، ان کا مزید کہنا تھا کہ تھانہ مروٹ میں چٹی دلالوں کا داخلہ مکمل طور پر بند ہو گا جبکہ عوام کے لیے تھانہ کے دروازے چوبیس گھنٹے کھلے ہوں گے،

تھانہ میں سیاسی مداخلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، عید الفطر کے بعد جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا جائے گا، علاقہ کو جرائم سے پاک کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے، ایس ایچ او نوید نزاکت نے مزید کہا کہ جرائم کی نشاندہی کے لیے صحافی برادری کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے،

پولیس کو جرائم کے خاتمہ کے لیے صحافی برادری اور عوام کا تعاون درکار ہوتا ہے، ایس ایچ او نوید نزاکت نے مروٹ کے شہریوں کو عید الفطر کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ عید الفطر کا دن مسلمانوں کے لیے اللہ پاک کی طرف سے انعام ہے، ہمیں اپنے ارد گرد بسنے والے غربا و مساکین کو بھی اپنی خوشیوں میں شریک کرنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں