سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے انتہائی احمقانہ سوال پر اپوزیشن کے سپورٹرز پھولے نہیں سما رہے، زرتاج گل 122

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے انتہائی احمقانہ سوال پر اپوزیشن کے سپورٹرز پھولے نہیں سما رہے، زرتاج گل

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے انتہائی احمقانہ سوال پر اپوزیشن کے سپورٹرز پھولے نہیں سما رہے، زرتاج گل

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی سے)وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے انتہائی احمقانہ سوال پر اپوزیشن کے سپورٹرز پھولے نہیں سما رہے،موصوف نے پوچھا کہ ‘حکومت کا کیا پلان ہے کورونا وائرس ختم کرنے کا’؟۔

ان کو یہ بھی علم نہیں کہ اس وباءکی ویکسین ابھی ایجاد نہیں ہوئی،ہمیں احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے معیشت کو سنبھالنا ہوگا۔اتوار کو ٹوئیٹر پر جاری بیان میں زرتاج نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کے انتہائی احمقانہ سوال پر اپوزیشن کے سپورٹرز پھولے نہیں سما رہے۔ موصوف نے پوچھا کہ ‘

حکومت کا کیا پلان ہے کورونا وائرس ختم کرنے کا’؟ ان کو یہ بھی علم نہیں کہ اس وباءکی ویکسین ابھی ایجاد نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ کیلیبری فونٹ کے ریلیز سے پہلے ہی اس میں لکھنے والے یہ ہی لوگ ہیں۔زرتاج گل نے کہا کہ دو مہینے پہلے جب میں نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ کورونا وائرس شائد ختم نہ ہو سکے

اور مستقبل میں آتا رہے گا، اور ہمیں اس کے ساتھ رہنے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنی ہوں گی، تو کچھ لوگوں کو بات سمجھ نہیں آئی تھی۔ اب جب عالمی ادارے بھی یہی کہ رہے ہیں

تو انہیں شائد یہ بات اور بھی عجیب لگے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اس خطرے کو سنجیدہ لیتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار تدابیر پر عمل کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ معیشت کو سنبھالنا ہوگا ،سب کاروبار زندگی بند کرکے مکمل طور پر گھروں میں محصور نہیں ہو سکتے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں