ملک میں کورونا کے ایکٹوکیسز کی تعداد 27ہزار937، تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بھی 40ہزار151تک پہنچ گئی 119

ملک میں کورونا کے ایکٹوکیسز کی تعداد 27ہزار937، تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بھی 40ہزار151تک پہنچ گئی

ملک میں کورونا کے ایکٹوکیسز کی تعداد 27ہزار937، تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بھی 40ہزار151تک پہنچ گئی

اسلام آباد (فائزہ شاہ کاظمی سے)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹ، ملک میں کورونا کے ایکٹوکیسز کی تعداد 27ہزار937، تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بھی 40ہزار151تک پہنچ گئی، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1352نئے کیسز رپورٹ ہوئے

،39 مزید اموات کے ساتھ مجموعی اموات 873 ہوگئیں ہیں۔ این سی او سی کے مطابق این سی او سی کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 14ہزار584تک پہنچ گئی، سندھ میں 15ہزار590 کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے، خیبر پختونخواہ میں کیسز کی تعداد 5ہزار847اور اسلام آباد

میں 947 ہوگئی، بلوچستان میں 2544, گلگت بلتستان میں527 کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 112ہوگئی۔ م±لک بھر میں اب تک 11ہزار 341 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہوگئے۔ این سی او پی مطابق کورونا وائرس سے سے موت کے منہ میں جانے والے افراد کی

تعداد 873تک پہنچ گئی۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں می39 اموات ہوئیں ہیں جن میں سندھ میں 268، پنجاب میں 252، کے پی کے میں 305 ، گلگت بلتستان 4 ، اسلام آباد میں 7 اور بلوچستان میں 31شامل ہیں۔ اب تک 3 لاکھ 73ہزار410 افراد کے کورونا وائرس کے لیے ٹیسٹ کئے گئے،

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں14ہزاریی175افراد کے ٹیسٹ کیے گئے۔ملک کے 735ہسپتالوں میں 8680مریض زیر علاج ہیں۔ 319کرونا متاثرین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں