ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیرسرپرستی ضلعی انتظامیہ کی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیاں 199

ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیرسرپرستی ضلعی انتظامیہ کی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیاں

ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیرسرپرستی ضلعی انتظامیہ کی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیاں

خانیوال (سعید احمد بھٹى ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیرسرپرستی ضلعی انتظامیہ کی رمضان المبارک کی آمد پر اشیائے خوردونوش کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر کی

تشکیل کردہ ٹیم نے خانیوال شہر میں ای اے ڈی اے آصف رضا کی سربراہی میں پانچ گوداموں پر اشیائے خوردونوش کے اسٹاک کی جانچ پڑتال کی ٹیم میں محکمہ زراعت کے افسران سمیت سپیشل برانچ کے اہلکار بھی شامل تھے جانچ پڑتال کے دوران انصاف کریانہ سٹور کا اسٹاک رجسٹر نہ ہونے

پر مالک کو 20 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ۔ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ سٹاک رجسٹر نہ رکھنے والے تاجر کسی رعایت کے مستحق نہیں نئے قانون کے مطابق ہر سٹاکسٹس روزانہ کی بنیاد پر خرید و فروخت کا

ریکارڈ مرتب کرنے کا پابند ہے خلاف ورزی پر 3 سال قید کی سزا بھی ہوسکتی ہے انہوں نے کہا کہ تاجر حضرات ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں اور ناجائز منافع خوری و ذخیرہ اندوزی کی حوصلہ شکنی کریں




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں