130

کورونا وائرس کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے مساجداورامام بارگاہوں میں نماز اور تراویح کے لئے احکامات جاری

کورونا وائرس کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے مساجداورامام بارگاہوں میں نماز اور تراویح کے لئے احکامات جاری

خانیوال(سعید احمد بھٹى ڈسٹرکٹ رپورٹر) کورونا وائرس کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے مساجداورامام بارگاہوں میں نماز اور تراویح کے لئے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کے احکامات دے دئیے – ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے اسسٹنٹ کمشنرزکو علماء سے رابطے کا حکم دیتے ہوئے

علماء اور مساجد کمیٹیوں کے ممبران کو ایس او پیز بارے آگاہی دینے کی ہدایت کردی ہے- ڈپٹی کمشنر نے علماء کرام اور نمازیوں کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ایس او پیز کے مطابق مساجد اورامام بارگاہوں سے قالین اور دریاں ہٹاکر فرش پر نماز پڑھی جائےمساجد اور امام بارگاہوں کے صحن میں نماز تراویح ادا کرنے کو ترجیح دی جائےمساجد کے فرش کو کلورین ملے پانی سے دھویا جائےمساجد اورامام بارگاہوں میں اجتماعی سحر اور افطار سے گریز کیا جائے-

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا ہے کہ نمازیوں کو درمیان 6 فٹ کا فاصلہ رکھا جائے،ضعیف العمرافراد، بچے اور نزلہ،کھانسی اور زکام میں مبتلا مریض گھر پر نماز ادا کریں انہوں نے مزید کہا ہے کہ نمازی گھر سے وضو کرکے اور ماسک لگا کر مسجد آئیں ایس او پیز پر عمل نہ کرنیکی صورت میں پالیسی پر نظر ثانی کی جاسکتی ہے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں