120

ڈیرہ غازیخان سے اچھی خبر سامنے آگئی قرنطینہ کورونا فری قرار دے دیا گیا

ڈیرہ غازیخان سے اچھی خبر سامنے آگئی قرنطینہ کورونا فری قرار دے دیا گیا

ڈیرہ غازیخان(محمد فیض سٹی رپورٹر)ڈیرہ غازیخان سے اچھی خبر سامنے آئی ہےڈیرہ غازی خان قرنطینہ کورونا فری قرار دے دیا گیا ہے10 زائرین کا آخری قافلہ بھی صحت یاب ہوکر گھروں کےلئے روانہ کردیا گیافوکل پرسن قرنطینہ سنٹر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق نے زائرین کا آخری قافلہ روانہ کیازائرین نے بہتر میزبانی پر مقامی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا

کمشنر ساجد ظفر ڈال نے زائرین کی بہتر دیکھ بھال کرنے والوں کی خدمات کو سراہا انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں پہلا قرنطینہ سنٹر بنا جہاں 829 زائرین کو ٹھہرایا گیا اور ڈیرہ غازی خان کی انتظامیہ اور عوام نے ایران سے آنے والے زائرین کو خوش آمدید کہا۔انہوں نے کہا

کہ گھر اور خاندان سے دور رہ کر زائرین نے کٹھن وقت گزارا تاہم استقامت اور صبر کی مثال قائم کی۔انہوں نے کہا کہ آج فائنل کورونا ٹیسٹ میں کلئیر ہونے پر تمام بقایا 10 زائرین کو گھروں کےلئے روانہ کردیا گیا ہے۔انہوں نے زائرین کی بہتر دیکھ بھال کرنے پر انتظامیہ کی خدمات کو بھی سراہا




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں