143

خانیوال ڈپٹی کمشنر کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ نے رمضان المبارک کی آمد سے قبل ذخیرہ اندوزوں کے گرد گھیرا مزید تنگ

خانیوال ڈپٹی کمشنر کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ نے رمضان المبارک کی آمد سے قبل ذخیرہ اندوزوں کے گرد گھیرا مزید تنگ

خانیوال(سعید احمد بھٹى ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ نے رمضان المبارک کی آمد سے قبل ذخیرہ اندوزوں کے گرد گھیرا مزید تنگ کردیا ہے تاکہ عوام کو مقررہ سرکاری نرخ پر اشیاء خوردونوش کی بلاتعطل فراہمی برقرار رکھی جاسکے-

اسسٹنٹ کمشنر میانچنوں ذیشان ندیم نے مسلسل دوسرے دن بڑا کریک ڈائون کرتے ہوئے چک 98 پندرہ ایل میں نجی گودام سے چاول کی 500 چینی کی 30 بوریاں برآمد کرکے سرکاری تحویل میں لے لیں- مالک واحد کریانہ سٹور ٹی چوک ارشد نے چاول اور چینی رمضان میں مہنگی فروخت کیلئے

ذخیرہ کر رکھی تھی اسسٹنٹ کمشنر ذیشان ندیم نے ذخیرہ اندوز کو ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی کردیا اور برآمد ہونے والے چاول اور چینی کی مارکیٹ میں کنٹرول ریٹ پر فروخت کرنے کی ہدایت کردی- کارروائی کے دوران محکمہ مال کا عملہ اور پولیس بھی ان کے ہمراہ تھی-




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں