197

ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر غیر قانونی لیبارٹریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر غیر قانونی لیبارٹریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

خانیوال (سعید احمد بھٹى ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر ضلع خانیوال میں غیر قانونی لیبارٹریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ماریہ ممتاز کی زیر نگرانی ڈی ایچ او ڈاکٹر فضل الرحمان بلال اور ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر آصف نے خانیوال میں11لیبارٹریوں کا معائنہ کیا

معائنہ کے دوران غیر قانونی پائی جانے والی 2لیبارٹریوں سی ڈی سی لیبارٹری اورنشاط لیبارٹری کو سیل کردیا اور ان کے پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کو بھجواد ئیے ۔محکمہ صحت کے افسران پر مشتمل ٹیم نے جن لیبارٹریوں کا معائنہ کیا ان میں بائیو ڈائیگنا سک سنٹر‘نشاط لیب‘ ڈاکٹر لیب‘

بائیو ٹیک لیبارٹری‘ ڈاکٹر طاہر لیبارٹری‘شوکت خانم لیبارٹری‘الائیڈ بائیو کیمیکل لیبارٹری‘ آغا خان لیبارٹری اور سی او ایل لیبارٹری شامل ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ غیر قانونی لیباٹریزکے مالکان انسانی زندگیوں کے کھلے دشمن ہیں انہیں کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا

اور ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی وہ غیر قانونی لیبارٹریوں کے خلاف تسلسل کے ساتھ کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے.




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں