136

سنٹرل جیل ڈیرہ غازیخان میں کورونا وائرس کے کیس سامنے آنے پر فوری احتیاطی اقدامات کا فیصلہ

سنٹرل جیل ڈیرہ غازیخان میں کورونا وائرس کے کیس سامنے آنے پر فوری احتیاطی اقدامات کا فیصلہ

ڈیرہ غازیخان(محمد فیض سٹی رپورٹر)سنٹرل جیل ڈیرہ غازیخان میں کورونا وائرس کے کیس سامنے آنے پر فوری احتیاطی اقدامات کا فیصلہ۔کمشنر ساجد ظفر نے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کے احکامات جاری کردئیےکمشنر ساجد ظفر نے سنٹرل جیل ڈیرہ غازی خان میں فوری طور پر ڈس انفیکشن مہم شروع کرادی

۔15 سے 20 بیڈ کا فیلڈ ہسپتال بھی سنٹرل جیل میں قائم کرنے کے بھی احکامات جاری کردئیے۔کمشنر نے ڈپٹی کمشنرز کوچاروں اضلاع کی جیلوں میں قیدیوں کی سکریننگ کے احکامات بھی جاری کئے انہوں نے کہا کہ جیلوں میں ائسولیشن وارڈ بھی قائم ہوں گے۔کورونا وائرس مثبت آنے پر فوری آئسولیٹ کیا جائے۔

انتظامیہ جیلوں میں تمام ضروری اقدامات کرکے رپورٹ پیش کریں۔کمشنر ساجد ظفر نے کہا کہ سنٹرل جیل میں چھ قیدیوں اور دو اہلکاروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے پر مریضوں کو فوری طور پر آئسولیٹ کردیا گیا




۔کمشنر ساجد ظفر سے شہریوں نے بھی ملاقات کی۔شہریوں نے کمشنر ساجد ظفر کو خوش آمدید کہا۔شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کمشنر نے کہا کہ عوامی مسائل کا بروقت اولین ترجیح ہوگی۔ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح کے اقدامات کا تسلسل رکھیں گے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں