124

تھانہ سول لائن پولیس کی الگ الگ کاروائی 3 کس ملزمان سے ناجائز اسلحہ برآمد

تھانہ سول لائن پولیس کی الگ الگ کاروائی 3 کس ملزمان سے ناجائز اسلحہ برآمد

ڈیرہ غازیخان(محمد فیض سٹی رپورٹر) تھانہ سول لائن پولیس کی الگ الگ کاروائی 3 کس ملزمان سے ناجائز اسلحہ برآمد۔تھانہ سول لائن کے علاقہ کو امن کا گہوارہ بنانا اولین ترجیح ہے اور فساد برپا کرنے والوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈان جاری رہے گا

اسی طرح ایس ایچ او تھانہ سول لائن کرم الہی معہ پولیس نے دوران کاروائی 1 ملزم سلیم ولد محمد ابراھیم سے پسٹل 30 بور 2 ملزم محمد محسن ولد محمد نواز سے پسٹل 30 بور اور اسی طرح محمد سلیم ولد محمد یوسف سے بھی پسٹل 30 بور برآمد کر کے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایچ او تھانہ سول لائن نے بتلایا کہ گرفتار ہونے والے ملزمان کے خلاف تھانہ سول لائن میں اسلحہ آرڈیننس کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے۔ ایس ایچ او تھانہ سول لائن کرم الہی نے کہا کہ ڈی پی او اختر فاروق کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر اور سماج دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا جا رہا ہے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں