138

کمشنر ڈیرہ غازیخان ساجد ظفر نے ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کے ہمراہ سنٹرل جیل کا دورہ

کمشنر ڈیرہ غازیخان ساجد ظفر نے ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کے ہمراہ سنٹرل جیل کا دورہ

ڈیرہ غازی خان(محمد فیض سٹی رپورٹر)کمشنر ڈیرہ غازیخان ساجد ظفر نے ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کے ہمراہ سنٹرل جیل کا دورہ کیا اور کورونا کے مریضوں کےلئے اقدامات کا جائزہ لیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسنین خالد،سپرنٹنڈنٹ یاسر خان اور میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ایوب موجود تھے

کورونا وائرس کے مریض رپورٹ ہونے پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسنین خالد کی زیر نگرانی سنٹرل جیل میں 15 بیڈ کا فیلڈ ہسپتال تیار کرلیا گیااور جیل میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ روکنے کےلئے باقاعدہ ایس او پی پر عملدرآمد شروع کردیا گیا جیل میں آنے والے ہر ملازم اور قیدی ،جیل میں قیدیوں ،

سامان اور ضروری عمارتوں پر روزانہ کی بنیاد پر جراثیم کش محلول کا سپرے کیا جانے لگا۔کمشنر ساجد ظفر نے کہا کہ جیل میں کرونا وائرس سے متعلق آگاہی مہم چلائی جائےقیدیوں کے میل جول پر پابندی عائد کرتے ہوئے

بستر الگ کر دیے گئے گئے ۔سپرنٹنڈنٹ جیل یاسر خان نے بتایا کہ ایک بیرک کا قیدی دوسرے قیدیوں سے میل جول نہیں رکھے گا۔جیل کے قیدیوں سے ملاقات پر بھی عارضی پابندی عائد کردی گئی ہے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں