118

ایبٹ أباد کے پی کے میں باکسنگ تباہی کے دہانے پرپہنچ گئی

ایبٹ أباد کے پی کے میں باکسنگ تباہی کے دہانے پرپہنچ گئی

ایبٹ أباد(فرح ستی سٹی رپورٹر) ایبٹ أباد کے پی کے میں باکسنگ تباہی کے دہانے پرپہنچ گئی کے پی کے باکسنگ فیڈریشن کے جنرل سیکٹری کی ایک اور چوری بے نقاب ہو گئی اپنی بیوی اور اپنی بیٹی کو چوردروازے سے نیشنل گیمزمیں گولڈقرار دےدیا حالانکہ کے پی کے خواتین کے




باکسنگ ٹرائلز نہیں لیے گئ سیکٹری سید کمال نے باکسنگ کے نام پرخوب بہتی گنگامیں ہاتھ دھوئی 33 ویں نیشنل گیمزمیں خواتین باکسروں سے بھی انتہائی زیادتی کی گئی انکے میرٹ کاسرعام قتل کر کے اپنی خواتین کونوازاگیا صوبائی وزیر کھیل سے فوری طورپر نوٹس لینٕے کا مطالبہ




زرائع کے مطابق جہاں دیکھے وہاں ہی کرپشن کےبے تاج بادشاہوں کاراج ہے ان میں سے ہی ایک نام نہاد چوردروازے سے مکمل کی جانے والی باکسنگ فیڈریشن ہےجسکے سیکٹری نے چندٹکوں کی خاطراپنے ضمیرکاسوداکرلیا ہے باکسنگ کے نام پر خوب بہتی گنگامیں ہاتھ دھورہا ہے




زرائع کے مطابق 33 ویں نیشنل گیمزکاجب انعقادکیاجارہاتھااور کھلاڑیوں کی سلیکشن بھی کی جارہٕی تھی اسی دوران خواتین باکسروں نے موجودہ سیکٹری کی کابینہ سے باکسنگ ٹرائلز کےلیے رجوع کیا لیکن کابینہ نے أگے سے جواب دیا کہ اس بار خواتین کے ٹرائلز نہیں ہوں گے




اور کے پی کے کی خواتین باکسنگ ٹیم گیمزمیں حصہ نہیں لے گی لیکن جنرل سیکٹری نے انتہائی چالاکی کے ساتھ اپنی بیوی اپنی بیٹی اورایک اور من پسندٹولے کی کھلاڑی کو بغیرٹرائلزکےٹیم کا حصہ بنادیا




اور راتوں رات ہی انہیں گولڈمیڈل سے نواز دیا زرائع کے مطابق سیکٹری اور اسکی بیوی باکسنگ کے نام پر انتہائی لوٹ مارکررہے ہیں لیکن ابھی تک انکی کرپشن کوبے نقاب کرنے کے لیے حکومتی عہدیداروں کوہمت حاصل نہیں ہوئی کے پی کے جو أج سے تقریبادس سال پہلے باکسنگ کاگڑھ سمجھا جاتا تھا




لیکن أج نام نہادفیڈریشن اور جنرل سیکٹری اوراسکی کابینہ نے کھلاڑیوں کی طرف توجہ مبزول کرنے سے معزرت کرلی ہے اور صرف انہوں نے مال بناو مہم شروع کررکھی ہے باکسنگ کے نام پر مختص کیے گئ




فنڈوں میں بھی شدید گھپلے ہورہے ہیں باکسنگ کھلاڑیوں نے فوری طور پر وزیراعلی کے پی کے صوبائی وزیرکھیل ڈراہیکٹرسپورٹس اورنیب سے نوٹس لینے کامطالبہ کردیاہے ۔۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں