68

تیسری سالانہ انٹر نیشنل بلھے شاہ میڈیکل کانفرنس کی لاﺅنچنگ سرمنی کا انعقاد

تیسری سالانہ انٹر نیشنل بلھے شاہ میڈیکل کانفرنس کی لاﺅنچنگ سرمنی کا انعقاد

قصور(مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف)تیسری سالانہ انٹر نیشنل بلھے شاہ میڈیکل کانفرنس کی لاﺅنچنگ سرمنی کا انعقاد گزشتہ روز گورنمنٹ اسلامیہ ڈگری کالج قصور میں کیا گیا ۔ جس میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما ڈاکٹر عظیم الدین زاہد لکھوی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی




Image may contain: 5 people, wedding

جبکہ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی قصور ڈاکٹر نذیر احمد ،ڈین سینٹرل پارک میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر آصف نقوی ، صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن قصور ڈاکٹر شفیق احمد شیخ ، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد خالد ، چیئر مین سینٹفک کمیٹی ڈاکٹر گل عاصم ، صدر اکیڈمی




آف فیملی فیزیشن پاکستان طارق محمود میاں ،وائس چیئر مین اکیڈمی آف فیملی فیزیشن ڈاکٹر سعید احمد ، جنرل سیکرٹری اکیڈمی آف فیملی فیزیشن ڈاکٹر طاہر چوہدری ، کوارڈی نیٹر ٹو منسر انوائر منٹ پنجاب پروفیسر غلام مصطفی ، ڈاکٹر حفیظ الرحمن ، صدر وائی ڈی اے قصور ڈاکٹر طاہر شاہین




، ڈاکٹر حافظ یاسین ، سرجن ڈاکٹر ہارون ، صدر وائی ڈی اے لاہور ڈاکٹر فائیق ، سابق پرنسپل گورنمنٹ اسلامیہ ڈگری کالج راﺅ اختر ، ڈاکٹر مسعود طارق ، ڈاکٹر اشتیاق احمد ، سرجن ڈاکٹر عامر سلیم ،ایسوسی ایٹ ممبر ورلڈ میڈیکل ایسوسی ایشن ڈاکٹر عبدالقدوس کھوکھر ،ڈاکٹر مسعود ساجد اورصحت کے شعبہ سے منسلک افراد اور انکی فیملیز نے بھرپور شرکت کی ۔ اس موقع پر معروف قوال شیر میاں داد نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔مقررین نے انٹر نیشنل بلھے شاہ میڈیکل کانفرنس کے انعقاد




پر پی ایم اے قصور کے عہدیداروں کو مبارکباد دی اور کہا کہ میڈیکل کے شعبہ میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال انتہائی ضروری ہے جس سے معاشرے میں بڑھتی بیماریوں کی روک تھام اور طریقہ علاج کو مزید موثر بنایا جا سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب کا واحد نصب العین مریضوں کو




علاج معالجے کی بہترین سہولتوں کی فراہمی ہے اور اس کیلئے حکومت بھی اپنے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے ۔ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے فرائض منصبی بہتر سے بہتر انداز میں ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر واقعی مسیحا ہوتے ہیں کیونکہ عوام کے زخموں پر پہلامرہم ہی یہ ڈاکٹر رکھتے ہیں۔ دکھی انسانیت کی خدمت اور اللہ کی مخلوق کے زخموں پر د کھ، درد اور




تکلیف میں مرہم رکھنا یقینی طور پر بہت بڑے ثواب کاکام اور بڑی عبادت ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے صحت اور تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں اصلاحات کیلئے ٹھوس اقدامات کئے ہیںاور ہیلتھ ایجو کیشن کے حوالے سے مزید انقلابی اصلاحات کی جارہی ہیں جس سے اس شعبے




کو جدید خطوط پر استوارکیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ میڈیکل کانفرنس میں پاکستان کے علاوہ دنیا کے دیگر ممالک سے شعبہ صحت کے ماہرین اور پروفیسرز شرکت کر رہے ہیں جس سے جدید طبی سہولیات کی آگاہی ممکن ہو گی ۔صدر پی ایم اے قصور ڈاکٹر شفیق احمد شیخ نے اس موقع پر کہا




کہ کانفرنس رائل کالج آف فزیشنزاینڈ سرجنز گلاسکو کے تعاون سے منعقد کی جارہی ہے جس کا مقصدڈاکٹر حضرات کو جدید طبی تحقیقات سے آگاہی فراہم کرنا ہے ۔تین روزہ بلھے شاہ انٹر نیشنل




میڈیکل کانفرنس کا باقاعدہ افتتاح آئندہ ماہ 19دسمبر کو ہوگا اور یہ کانفرنس 21دسمبر 2019تک جاری رہے گی ۔ جس میں حکومتی عہدیدار ،شعبہ صحت کے پروفیسرز ، ریسرچرزاور ماہرین طب شرکت کر کے اپنی قیمتی آراءسے مستفید کرینگے ۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں