132

تھانہ ناڑہ ایس ایچ او امجدخان کا منشیات فروشوں سمیت اشتہاری ملزمان کےخلاف بھرپورکریک ڈاٶن

تھانہ ناڑہ ایس ایچ او امجدخان کا منشیات فروشوں سمیت اشتہاری ملزمان کےخلاف بھرپورکریک ڈاٶن

ایبٹ آباد (وقاص باکسر بیوروچیف )تھانہ ناڑہ ایس ایچ او امجدخان کا منشیات فروشوں سمیت اشتہاری ملزمان کےخلاف بھرپورکریک ڈاٶن پانچ کلوسے زاٸد اعلی کوالٹی کی چرس برأمد مقدمات درج ملزمان گرفتار ایس ایچ او نے دوران گشت مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیکر تفشیش شروع کردی




ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مخبر کی اطلاع پرایس ایچ او ناڑہ امجد سالار نے بمعہ نفری کاروائی کرتے ہوئے زمانہ بدنام منشیات فروش ملزم جمشید ولد صفدر سکنہ چنگا ہ اور احمد شاہ ولد نادر شاہ سکنہ ٹیکسلا سے پانچ کلو چرس برأمد کرکے کے خلاف دفعہCNSA/9D کے تحت مقدمہ درج کر کےتفتیش شروع کر دی ۔



جبکہ دیگر مقدمات میں ملوث اٹک کے قریب اشتہاری ملزمان جو کے قتل اقدام قتل چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تھے ان کو بھی چھاپہ زنی کے دوگرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا ۔




ایک اور کاروائی میں دو سال سے قتل کا مفرور عدیل جو کہ پولیس کو مطلوب تھا اور مسلسل پولیس کو چکمہ دے رہا تھا دبنگ ایس ایچ او امجد سالار نے اسے بھی مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مار کر دھر لیا




اور جیل منتقل کردیا اور جیل منتقل کردیا ۔یاد رہے کہ ایس ایچ او امجد سالار خان کے آنے سے تھانہ ناڑہ کی حدود میں جرائم میں نمایاں کمی آئی اور علاقے میں موجود جرائم پیشہ افراد جرائم چھوڑ دیے یا وہاں سے فرار اختیار کرلیا




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں