110

ایبٹ أباد بلال ٹاٶن کا رہاٸشی نوجوان ہری پور ترک منشیات کے ادارے میں بدترین تشدد سے جاں بحق

ایبٹ أباد بلال ٹاٶن کا رہاٸشی نوجوان ہری پور ترک منشیات کے ادارے میں بدترین تشدد سے جاں بحق

ابیٹ آباد(وقاص باکسر بیورو چیف)ایبٹ أباد بلال ٹائن کا رہائشی نوجوان ہری پور ترک منشیات کے ادارے میں بدترین تشدد سے جاں بحق نعش پوسٹمارٹم کے لیے ہسبتال منتقلی کے بعد أبائی علاقے منتقل اصل حقائق پوسٹمارٹم کے بعد منظرعام پر أئیں گے اس ضمن میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کے والد نے صحافیوں کو بتایا کہ میرا بیٹاظہوراحمد آئیس جیسے نشے کی لعنت مبتلا ہوگیا




جسے بروقت علاج کی خاطراسے ترک منشیات ادارہ ہری پور پڈھانہ مین داخل کروادیا جسے گزشتہ روز بدترین تشدد سے جان سے مار دیا گیا اور ہمیں نام نہاد ادارے کی طرف سے پیغام أیا کہ اپکے بیٹے پر دیوار گرگئی ہے جس سے وہ جاں بحق ہوگیا ہے ہم جب لاش وصول کرنے گئ تو دیکھا نعش پر تشدد کے نشانات موجود تھے جس پر ہم نے دوبارہ ادارے سے رجوع کیاادارے کی طرف سے ہمیں بتایا گیا




کہ اس پرکوئی تشدد نہیں ہوا نوجوان پر دیوار گری ہے جسکی زد میں أکروہ جان کی بازی ہارگیا ہے جس کی نعش کوپوسٹمارٹم کے لیے ہسبتال منتقل کروایا اور تمام حالات سے پولیس کو أگاہ کیا

پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفشیش شروع کردی ہے والدین کے مطابق ہمارا بیٹا ظہوراحمدکامسیٹس یونیورسٹی سے ماسٹرز آف بزنس ایڈمنسٹریشن کی ڈگری بھی حاصل کرچکا تھا متاثرہ خاندان نے اعلی حکام سے بھرپور انصاف لینے کا مطالبہ کردیا۔۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں