177

یوم پاکستان اور اظہار یکجہتی کشمیر کے حوالے سے میونسپل کمیٹی کے لان میں تقریب منعقد

یوم پاکستان اور اظہار یکجہتی کشمیر کے حوالے سے میونسپل کمیٹی کے لان میں تقریب منعقد

تحصیل فورٹ عباس (ابوحمزہ ساجد تحصیل رپورٹر )فورٹ عباس .شہداء وطن ہمارے ماتھے کا جھومر۔ ا ن کے خاندانوں پراللہ اپنی رحمتیں نازل فرمائے ملک وقوم کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے ہمارے ہیرو ہیں ان کے خاندانوں کا معاشرے میں نمایاں مقام ہے دکھ سکھ کی گھڑی میں کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے




یوم پاکستان اور اظہار یکجہتی کشمیر کے حوالے سے میونسپل کمیٹی کے لان میں تقریب منعقد

یوم پاکستان اور اظہار یکجہتی کشمیر کے حوالے سے میونسپل کمیٹی کے لان میں منعقدہ تقریب سے اسسٹنٹ کمشنر فورٹ عباس احمد سلیم چشتی و دیگران کا خطا ب





تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی کے لان میں منعقدہ تقریب۔ جس میں انجمن تاجران سماجی وصحافتی و دینی سول سوسائٹی تمام مکاتب فکر کے علماء اور تمام سکولز کے طلباء وطالبات نے شرکت کی تمام طلباء وطالبات نے 6ستمبر یوم دفاع پاکستان اور 1965ء کی جنگ میں پاکستانی قوم اور فوج جذبہ پر پُر جوش تقاریر کیں اور ملی نغمے پیش کئے اس کے علاوہ ٹیبلو اور مختلف پروگرام جس سے لوگوں کے اندر جوش وجذبہ پیدا ہو پیش کئے۔





تقریب میں تحصیل فورٹ عباس میں شہدائے وطن کے ورثہ کو اسسٹنٹ کمشنر فورٹ عباس احمد سلیم چشتی، صدر پریس کلب وارث علی سندھو،صدر بار ایسوسی ایشن چوہدری محمد نثار باجوہ، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی غلام جیلانی ،تحصیلدار ذوالفقار علی خاں اور ایس ایچ اورمحمد سلیم بھٹی نے پ





ھولوں کے گلدستے اور مٹھائی کے ڈبے دے کر انہیں خراج تحسین پیش کیاتقریب میں جنرل سیکرٹری بار ایسوسی ایشن یاسر صدیق،شاہد جاوید باجوہ ایڈووکیٹ، محمد منیر پٹواری، رائے محمد اشرف کھرل کے علاوہ معززین علاقہ اور سرسید پبلک سکول، لیڈز کالج، فیصل پبلک سکول، الائیڈ پبلک سکول،پنجاب گروپ آف کالج کے پرنسپل اساتذہ کی شرکت اور ان سکولوں کے بچوں نے خون گرما دینے والی تقاریر کیں





کمپیرنگ کے فرائض شعلہ بیاں ملک محمد عامر سلطان نے بھر طریقے سے انجام دیے ان کی شعلہ بیانی اور پاکستان،کشمیر، یوم دفاع پر خوبصورت اور پُرجوش الفاظ سے تقریب کو چار چاند لگا دیے اس موقع پرتقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر فورٹ عباس احمد سلیم چشتی نے کہا کہ




شہداء وطن ہمارے ماتھے کا جھومرہیں ۔ ا ن کے خاندانوں پراللہ اپنی رہمتیں نازل فرمائے ملک وقوم کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے ہمارے ہیرو ہیں ان کے خاندانوں کا معاشرے میں نمایاں مقام ہے




دکھ سکھ کی گھڑی میں کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے تقریب کے بعد یکجہتی کشمیر کے لئے اسسٹنٹ کمشنر احمد سلیم چشتی کی زیر قیادت ریلی نکالی گئی جس میں مودی مردہ با د پاکستان زندہ باد، کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرے لگائے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں