166

ایبٹ أباد ڈسٹرکٹ سپورٹس أفیسر وسیم فضل کی زیرنگرانی سپورٹس گالا کا انعقاد

ایبٹ أباد ڈسٹرکٹ سپورٹس أفیسر وسیم فضل کی زیرنگرانی سپورٹس گالا کا انعقاد

ایبٹ أباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ایبٹ أباد ڈسٹرکٹ سپورٹس أفیسر وسیم فضل کی زیرنگرانی سپورٹس گالا کا انعقاد مختلف پندرہ گیمز منعقد کی جائیں گی سپورٹس گالا کا افتتاح صوبائی اسپیکر مشتاق احمد غنی کریں گے کھلاڑیوں میں خوشی کی لہڑ دوڑ گئی




اس ضمن میں گزشتہ روز ڈسٹرکٹ سپورٹس أفیسر وسیم فضل نے آن لائن ایف ایس میڈیانیٹ ورک کے معروف جرنلسٹ وقاص باکسر کو بتایا کہ تاریخ میں پہلی بار ضلع ایبٹ أباد میں سپورٹس گالا منعقد کیا جا رہا جسمیں والی بال کراٹے باکسنگ باسکٹ بال اور دیگر گیمز کے کھلاڑی اپنی صلاحتیوں کا لوہا منوائیں گے

انہوں نے کہا کہ ضلع ایبٹ أباد میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہم سب پر فرض ہے سپورٹس گالا منعقد کروانے کا مقصد کھلاڑیوں کو ملکی وقومی سطح پر کھیلنے کے مواقع فراہم کرنا ہے ڈی ایس او وسیم فضل نے مزید کہا کہ سپورٹس گالا تین دن کے لیے ہاکی سٹڈیم میں منعقد ہوگا




اور پندرہ مختلف گیمز سے وابسطہ کھلاڑی اپنے فن کا دفاع کریں گے ہم ضلع ایبٹ أباد کو سپورٹس کے حوالے سے ایک مقام تک پہنچاہیں گے جہاں ہمارا دیرینہ خواب ہے اور ایبٹ أباد میں سپورٹس کا کھویا ہوا مقام واپس دلائیں گے اور أگے بھی کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے کوشاں رہیں گے ۔۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں