قومی اسمبلی کے موجودہ اجلاس کو 24مئی تک جاری رکھنے کا فیصلہ 242

قومی اسمبلی کے موجودہ اجلاس کو 24مئی تک جاری رکھنے کا فیصلہ

قومی اسمبلی کے موجودہ اجلاس کو 24مئی تک جاری رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد(وقاص باکسر سے)قومی اسمبلی کے موجودہ اجلاس کو 24مئی تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

یہ فیصلہ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر ِصدارت ہونے والے حکومتی اور اپوزیشن رہنماوں کے پیر کے روز پارلیمنٹ ہاوس میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔


اجلاس میں ایوان کے ماحول کو سازگار رکھنے سمیت ایوان میں قانون سازی کے لیے پیش کیے جانے والے اہم بِلوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سپیکر نے کہا کہ ایوان کے ماحول کو پْر امن اور خوش گوار رکھنا حکومت اور اپوزیشن کی مشترکہ ذمہ داری ہےانہوں نے کہا کہ ایوان کے ماحول کو خوشگوار رکھنے کے لیے ہمیں صبر و تحمل کا مظاہر ہ کرنا ہو گا اور ایک دوسرے کی رائے کا احترام کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی مضبوطی ہی سے ملک میں جمہوریت مضبوط ہو گی انہوں نے قانون سازی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ موثرقانون سازی کے ذریعے عوامی مسائل کو حل اور ایوان کے وقار کو بلند کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے ملکی مسائل کے حل کے لیے ایوان میں نمائندگی رکھنے والی جماعتوں میں اتفاقِ رائے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک کو جن مسائل کا سامنا ہے ان پر قابو پانے کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو اپنا بھر پور کردار ادا کرنا ہو گا۔

اس موقع پر اجلاس کے شرکاء نے سپیکر کے ا یوان کی کاروائی کو غیر جانبدارانہ طریقے سے چلانے کے کردار کو سر اہتے ہوئے قانون سازی کے عمل اور ایوان کی کاروائی کو سازگار رکھنے میں اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔اجلاس میں وزیرِ دفاع پرویز خٹک، وزیر برائے خارجہ امور شاہ محمود قریشی، وزیرِ مذہبی امور نور الحق قادری، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری، اراکینِ قومی اسمبلی سید خورشید شاہ، راجہ پرویز اشرف، سید نوید قمر،شازیہ مری، خواجہ محمد آصف، رانا تنویر حسین، احسن اقبال، محسن داوڑ، عبدالوسع،منیر خان اورکزئی،ساجد حسین طوری اورشوکت علی نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں