فرنٹئیر کور 212 ونگ سوات سکاوٹس کے تعاون سے مچنی کرکٹ گالہ اختتام پذیر 167

فرنٹئیر کور 212 ونگ سوات سکاوٹس کے تعاون سے مچنی کرکٹ گالہ اختتام پذیر

فرنٹئیر کور 212 ونگ سوات سکاوٹس کے تعاون سے مچنی کرکٹ گالہ اختتام پذیر

رپورٹ:افضل صافی)فرنٹئیر کور 212 ونگ سوات سکاوٹس کے تعاون سے مچنی کرکٹ گالہ اختتام پذیر ہوا ۔۔۔ پرچاوے گراونڈ پر منعقدہ اس ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ سوات سکاوٹس کے کرنل محمد طاہر خٹک تھے جبکہ لیفٹنٹ کرنل صلاح الدین، انچارج ایف سی ٹریننگ سکول مچنی شربت خان آفریدی نے بھی تقریب میں شرکت کی ۔

اس موقع پر ونر اور رنر اپ ٹیموں میں ٹرافیاں، میڈلز اور نقد انعامات تقسیم کئے ، تقریب میں مقامی عمائدین کے علاوہ سینکڑوں افراد بھی موجود تھے ۔ فائنل میچ عائشے کور اور انگور کور کے درمیان کھیلا گیا جس میں انگور کور نے دو رنز کی برتری سے میچ جیت لیا ۔ کرنل محمد طاہر خٹک نے کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس گالہ کا مقصد نوجوانوں کو کھیل کود کے مواقع فراہم کرنا ہے ، اس طرح کی تقریبات دیگر علاقوں میں بھی منعقد کرینگے اور نوجوانوں کو چاہیئے کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی مثبت سرگرمیوں میں بھی حصہ لے ۔

انہوں نے کہا کہ فرنٹیئر کور اس گالہ کو کامیاب کرانے میں نوجوانوں کا بھر پور ساتھ دیگی کیونکہ علاقے کی ترقی اور خوشحالی میں کھیلوں کا کردار انتہائی اہم ہوتا ہے، فورسز اور عوام کے تعاون سے علاقے میں امن بحال ہو چکاہے ، اب دونوں کے تعاون سے ان نوجوانوں کے لئے صرف مثبت سرگرمیاں ہی جاری رکھی جائینگی ۔ کرنل محمد طاہر خٹک کا کہنا تھا کہ کھیلوں کی وجہ سے نوجوانوں کی صلاحیتیں سامنے آئیگی اور مقابلوں کا رجحان پیدا ہوگا۔

تقریب میں علاقے کے عمائدین نے کہا کہ فرنٹیئر کور کی جانب سے جوانوں کے لئے مچنی میں گالہ منعقد کرنا بڑا اقدام ہے جس کی مکمل حمایت کرتے ہیں ۔ اس گالہ میں مچنی کے آٹھ کرکٹ ٹیموں نے حصہ لیا ہوا تھا ۔ مین آف دی ٹورنامنٹ کو ایک عدد موٹر سائیکل بھی انعام میں دی گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں