تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی اور وزیر اعظم عمران خان کے مابین ایک خصوصی ملاقات 176

تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی اور وزیر اعظم عمران خان کے مابین ایک خصوصی ملاقات

تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی اور وزیر اعظم عمران خان کے مابین ایک خصوصی ملاقات

اسلام آباد: (نوید ملک سے)آج تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی اور وزیر اعظم عمران خان کے مابین ایک خصوصی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پاکستان تحریک انصاف کا “یوم تاسیس” بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سیف اللہ خان نیازی “یوم تاسیس” کی ملک گیر تقریبات کی منصوبہ بندی اور یوم تاسیس کی مرکزی تقریب کے حوالے سے تمام تیاریوں کی نگرانی بھی کریں گے ۔خیال رہے کہ حکومت کی تشکیل کے بعد تحریک انصاف کا یہ پہلا یوم تاسیس ہوگا ۔

اس ملاقات میں چیف آرگنائزر اور وزیر اعظم نے ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور تحریک انصاف کے پارٹی آئین کی تیاریوں اور تنظیمِ نو کے حوالے سے امور پر مفصل گفتگو کی۔

ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اپنے ارتقاءکی اہم منزل پر کھڑی ہے۔بائیس برس کی جہد مسلسل کے بعد آج اللہ کا شکر ہے کہ تحریک انصاف اقتدار میں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ “یوم تاسیس” کئی حوالوں سے اہمیت کا حامل ہے۔تحریک انصاف کو ایک مثالی سیاسی ادارہ بنانے کا مرحلہ آن پہنچا ہے۔”یوم تاسیس” پر تجدید عہد کریں گے اور نئی منزل کا تعین کریں گے۔

عمران خان نے کارکنان کو سیف اللہ خان نیازی کی قیادت میں “یوم تاسیس” کی تیاری کرنے کی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں