لاہور ہائیکورٹ نے حنیف عباسی کی سزا معطل کردی، رہائی کا حکم 139

لاہور ہائیکورٹ نے حنیف عباسی کی سزا معطل کردی، رہائی کا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے حنیف عباسی کی سزا معطل کردی، رہائی کا حکم

رپورٹ(فائزہ شاہ کاظمی)لاہور ہائیکورٹ نے ایفی ڈرین کیس میں عمر قید کی سزا پانے والے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کی سزا معطل کرکے ان کی رہائی کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق، جمعرات کو مسلم  لیگ (ن)کو لاہور ہائیکورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا،ایفی ڈرین کیس میں پھنسے ہوئےحنیف عباسی کی ضمانت منظورکرلی گئی۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے انسداد منشیات کی عدالت سے ایفی ڈرین کیس میں عمر قید کی سزا کو لاہور ہائیکورٹ میں چلینج کیا تھا۔

حنیف عباسی نے اپنی درخواست میں مؤقف اپنایا کہ انسداد ِمنشیات عدالت نے فیصلے میں اہم قانونی نکات کو نظر انداز کیا، کیس میں نامزد دیگر 7 ملزمان کو رہا کردیا گیا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ درخواست گزار کے خلاف سیاسی بنیادوں پر کیس بنایا گیا لہٰذا عدالت سزا معطل کرکے ضمانت منظور اور رہا کرنے کا حکم دے۔

لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے حنیف عباسی کی درخواست پر سماعت کرکے فیصلہ سنایا اور لیگی رہنما کی سزا معطل کردی۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ انسدادِ منشیات کی عدالت نے اس کیس میں بہت سے قانونی پہلوؤں کو نظر انداز کیا لہٰذا حنیف عباسی ضمانت کے حق دار ہیں اور ان کی ضمانت منظور کی جاتی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے حنیف عباسی کی رہائی کا حکم دیا ہے اور انہیں ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں