ڈی پی او عبدالـرشید نے ضلع مومند میں باقاعدہ طور پر چارج لیا 167

ڈی پی او عبدالـرشید نے ضلع مومند میں باقاعدہ طور پر چارج لیا

ڈی پی او عبدالـرشید نے ضلع مومند میں باقاعدہ طور پر چارج لیا

مومند (رپورٹ:افضل صافی)ڈی پی او عبدالـرشید نے ضلع مومند میں باقاعدہ طور پر چارج لیا
پولیس لائن غلنئی میں ان کا شاندار استقبال کیا گیا روایتی پگـڑی پہنائی گئی پھولوں کے ہار پہنائے گئےڈی پی او مومند نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی اور گلدستہ رکنے کی رسم پوری کی

مومند پولیس کے دستہ نے یادگارِ شہداء پر ڈی پی او کو سلامی دی ڈی ایس پی جان محمدڈی ایس پی پشم گل
لیاقت خان ، جاوید خان، علی مراد،مراد خان فرہاد علی. محمد یوسف اور دیگر اہلکاروں نے DPO عبدالرشید کا شاندار استقبال کیا انہیں خوش امدید کہاانتظامیہ اہلکاروں اے سی غلنئی وسیم اخـتر
شاہ محمود خان ھمایون خان نے بھی ان کا خیر مقدم کیا مولوی امین الحق . تاج محمد اور زلفان خان نے بھی ڈی پی او کو خوش امدید کہا اور پھولوں کے ہار پہنائے.

ڈی پی او عبدالرشید نے اس موقع پر کہا کہ ضلع مومند کے فورسز نے قیامِ امن کے لیـے بـے دریغ قربانیاں دی ہیں مومند غیور اور ذھین لوگ ہیں. ہم یہاں کے روایات اور رسم رواج کو مدِنظر رکھ کر عوامی خدمت کرینگے
مقامی مشران و ملکان،انتطامیہ،میڈیا اور مقامی فورس کے مشترکہ طور پر خدمت کرینگے،تربیت بھی دینگے اور مختلف چیلنچز کا مردانہ وار مقابلہ کرینگے،
پولیسنگ کو فروغ دینگے. اس وطن کو اباد کرینگے اور امن کو مزید استحکام دیں گے

ڈی پی او کا کہنا تھا کہ انوسٹیگیشن اور اپریشنز کے حوالے سے مومند پولیس کے اہلکاروں کو جدید تربیت دیں گے. اصلاحاتی عمل جاری رہے گا. ان کا کہنا تھا کہ ریجنل لیول پر کمیٹیاں تشکیل دے کر عوامی خدمت کو فروغ دیں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں