کرپشن کرنے والوں کو عمران خان بھاگنے نہیں دیں گے چاہے وہ ٹرین سے جائیں 318

کرپشن کرنے والوں کو عمران خان بھاگنے نہیں دیں گے چاہے وہ ٹرین سے جائیں

کرپشن کرنے والوں کو عمران خان بھاگنے نہیں دیں گے چاہے وہ ٹرین سے جائیں

اصل طاقت نظریہ ہوتی ہے عہدہ نہیں۔حکومت آنی جانی چیز ہے پارٹی کو مضبوط ہونا چاہیے۔کیونکہ یہی پارٹی ہے جس نے اگلا الیکشن بھی جیتنا ہے

اسلام آباد:(نوید ملک) کرپشن کرنے والوں کو عمران خان بھاگنے نہیں دیں گے چاہے وہ ٹرین سے جائیں یا کسی اور طرح۔ یہ بات پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ اصل طاقت نظریہ ہوتی ہے عہدہ نہیں۔حکومت آنی جانی چیز ہے پارٹی کو مضبوط ہونا چاہیے۔کیونکہ یہی پارٹی ہے جس نے اگلا الیکشن بھی جیتنا ہے۔مضبوط پارٹی، حکومت کے ذریعے بہتر طور پر اپنا ایجنڈا نافذ کر سکتی ہے۔

سیف اللہ خان نیازی نے اپنے خطاب میں کہا کہ 1997 میں تحریک انصاف نے پہلے اسائنمنٹ دی جو دو پولنگ سٹیشنز کو کنٹرول کرنے کی تھی۔ سیف اللہ نیازی نے خطاب میں کہا کہ پارٹی کو ایک مضبوط سیاسی ادارہ بنانے کا وقت آن پہنچا ہے۔ وہ تحریک انصاف کو ایک مضبوط پارٹی اور ایک ادارے کی شکل دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مجھ سے عمران خان صاحب نے ایک مرتبہ پارٹی میں گروپ بندی کا ذکر کیا۔میں نے خان صاحب کو جواب دیا کہ مشاورت کے ساتھ فیصلے کرنے سے اس مسئلے پر قابو پایا جاسکتا ہے۔مشاورت سے کیئے گئے فیصلے انفرادی فیصلوں سے کہیں زیادہ موثر ہوتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ احتساب کے لیے پارٹی میں ایک ادارہ بنائیں گے ۔پارٹی کو ادارہ بنانے کے لئے آئین سازی نہایت اہمیت کی حامل ہے۔

تحریک انصاف کے آئین میں کاکردگی کی بنیاد پر انتخاب اور ذمہ داران کے محاسبے کا نظام وضع کرنے جا رہے ہیں۔عہدے یا ٹکٹوں کے لئے انفرادی طور پر کوششیں کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ یہ کارکردگی اور میرٹ کی بنیاد پر ہوگا۔پارٹی کیلئے محنت کرنے والے کارکنان کو ایک نظام کے ذریعے آگے بڑھنے کا موقع ملے گا۔جس کی کارکردگی ٹھیک ہوگی وہ خود ہی منتخب ہوجائے گا اورمنفی سوچ اور سرگرمیوں کے حامل لوگ خود بخود الگ ہوتے جائیں گے۔بہت جلد تحریک انصاف کی پارٹی حکومت کو چلائے گی۔پاکستان میں حقیقی ترقی کیلئے با اختیار لوکل گورنمنٹ سسٹم یقینی بنائیں گے۔

لوکل باڈیز بن گئیں لیکن اختیارات نہیںملے، اب ایسا نہیں ہوگا کہ چیف منسٹر شہنشاہ بنا رہے۔پارٹی کو صیح معنوں میں ادارہ بنائیں گے، اور نچلی سطح تک عوام کو انتظامی و مالی اختیارات منتقل کریں گے۔ جو غلط کام کرے گا اس کے خلاف باقاعدہ ایکشن ہوگا۔

پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد کی جانب سے منعقدہ اس تقریب میں تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل ارشد داد، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے علی اعوان،وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندرپار پاکستانی زلفی بخاری، مرکزی سیکرٹری مالیات سرداراظہرطارق، سینیئر رہنما ڈاکٹر ابو الحسن, سینئر رہنما واجد حسین بخاری، کرنل یونس علی رضا، فرید رحمان،نعیم خان، غلام نبی، جمیل عباسی، چوہدری الیاس مہربان، عامر مسعود مغل، چوہدری حمید پوٹھی، انجینئر افتخار چودھری تحریک انصاف خواتین ونگ کی صدر فوزیہ ارشد، ڈاکٹر اسراراحمد، ڈاکٹر محمد امجد ،حشمت حبیب، علی بخاری ایڈووکیٹ سمیت دیگر تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں