بھارتی ریاست اترکھنڈ میں بس گہری کھائی میں گرگئی، 40 سے زائد مسافر ہلاک 154

بھارتی ریاست اترکھنڈ میں بس گہری کھائی میں گرگئی، 40 سے زائد مسافر ہلاک

بھارتی ریاست اترکھنڈ میں بس گہری کھائی میں گرگئی، 40 سے زائد مسافر ہلاک

نئی دلی: بھارتی ریاست اترکھنڈ میں مسافر بس گہری کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں 40 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اترکھنڈ کے ضلع پوری گھروال کے علاقے دھوما کوٹ میں مسافروں سے بھری بس گہری کھائی میں گر گئی جس کے باعث 40 سے زائد مسافر ہلاک ہوگئے۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آپریشن شروع کیا جس کے دوران 20 مسافروں کی لاشیں نکال لی گئی جب کہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔

گھروال کے کمشنر دلیپ جوالکر کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں مسافر بس مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور ہلاک افراد کی تعداد میں بھی اضافے کا امکان ہے۔

ضلع پوری گھروال کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس جگت رام جوشی کا کہنا ہے کہ حادثہ گیون گاؤں کے قریب پیش آیا جب کہ مسافر بس میں گنجائش سے زائد افراد سوار تھے جو 200 میٹر گہری کھائی میں جاگری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں