147

صوبائی حکومت کرپشن اور لوٹ مار میں مصروف ہے۔ نگہت اورکزئی

خیبر پختونخواہ حکومت نے میوزیم کے اصلی سکے تبدیل کرکے جعلی سکے رکھ دیے۔خاتون ایم پی اے

یورپ(چیف اکرام الدین سے) پاکستان پیپلزپارٹی کے سرگرم رکن صوبائی اسمبلی ایم پی اے نگہت اورکزئی نے کہا کہ صوبائی حکومت کرپشن اور لوٹ مار میں مصروف ہے صوبے میں جاری کرپشن ،میوزیم اور قیمتی انٹیکس کے چوری اور ردو بدل میں خیبر پختونخواہ اور محکمہ میوزیم کا عملہ ملوث ہے تحریک انصاف جو کہ انصاف کے نام پر عوام کو دھوکا دہی اور لوٹ مار میں مصروف ہے انہوں نے کہا کہ انصاف کے دعویداروں کس منہ پر انصاف کی بات کرتے ہو محکمہ میوزیم میں غیر قانونی برتیاں، غیر قانونی طور پر میوزیم کو تبدیل کرنا کونسا انصاف ہے میوزیم میں اسلامی سکوں کے علاوہ دیگر قیمتی سکے بھی غائب ہے جو ڈالروں کی قیمت میں صوبائی حکومت نے بیرونی ممالک بیچ دیے جو کہ انتہائی گنھاونہ اقدام ہے انہوں نے یورپی انٹرنیشنل میڈیا کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ انٹی کرپشن، نیب، اور ایف ائی اے اداروں سے مطالبہ ہے کہ خیبر پختونخواہ پشاور میوزیم کے سکے، انٹیکس اور دیگر اشیاء میں ردو بدل اور چوری میں ملوث افسران کے خلاف ایکشن لیں اور جن افسران میوزیم کے غیر قانونی طریقے سے ردو بدل اور خرید و فروخت میں مصروف ہے سپریم کورٹ آف پاکستان ان افسران کے خلاف قانونی کارروائی کیجئے اور ملک سے کرپٹ نظام، اور کرپٹ سیاستدانوں کو ختم کر دیںئ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں