مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی، 5 کشمیری نوجوان شہید 124

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی، 5 کشمیری نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی، 5 کشمیری نوجوان شہید

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، جہاں ضلع کپواڑہ میں حالیہ کارروائی میں 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا گردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارتی فورسز نے ضلع کپواڑا کے علاقے ٹنگڈار میں سرچ آپریشن کے دوران 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔

رپورٹ کے مطابق علاقے میں قابض فوج کا سرچ آپریشن اب بھی جاری ہے

گزشتہ ماہ یکم اپریل کو بھی بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ اور شوپیاں میں بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سرچ آپریشن کی آڑ میں 17 کشمیریوں کو شہید کردیا تھا۔

جبکہ احتجاج کے لیے باہر نکلنے والوں پر گولیاں اور پیلٹ گن سے فائر کیے گئے تھے، جس کے نتیجے میں 100 سے زائد کشمیری زخمی ہوگئے تھے۔

نوجوانوں کی میتیں گھروں کو پہنچنے پر غم و غصے کی لہر دوڑ گئی تھی اور جنوبی حصے سے شروع ہونے والا احتجاج کا سلسلہ پوری وادی میں پھیل گیا تھا جبکہ حریت قیادت نے 2 روزہ ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں