وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی اہلیہ کو امریکا جانے سے روک دیا گیا 99

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی اہلیہ کو امریکا جانے سے روک دیا گیا

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی اہلیہ کو امریکا جانے سے روک دیا گیا

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی اہلیہ عامرہ خٹک کو امریکہ جاتے ہوئے سفری دستاویزات مکمل نہ ہونے پر باچا خان ایئرپورٹ پر روک لیا گیا۔

نمائندہ جیوز نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ کی اہلیہ عامرہ خٹک امریکی پاسپورٹ پر سفر کرنا چاہتی تھیں اور غیرملکی ایئر لائن کے ذریعے امریکا ہی جا رہی تھیں کہ ایف آئی حکام نے سفری دستاویزات مکمل نہ ہونے پر ایئرپورٹ پر روکا۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ کی اہلیہ کے پاس اوورسیز پاکستانی قومی شناختی کارڈ (این آئی سی او پی) نہیں تھا جس کے باعث انہیں آف لوڈ کیا گیا۔

عامرہ خٹک نے سفر کی اجازت نہ ملنے پر حکام سے بحث و تکرار بھی کی لیکن اس کے باوجود جانے نہیں دیا گیا جس کے بعد وہ ایئرپورٹ سے واپسی گھر روانہ ہوگئیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں