67

وزیر اعظم آزادکشمیر انوار الحق چودھری ناجائز بجلی ٹیکسز کے خلاف عرصہ پانچ ماہ سے آزادکشمیر میں بھرپور احتجاج کی طرف اپنی خصوصی توجہ فرما کر ناجائز ٹیکسز ختم کریں

وزیر اعظم آزادکشمیر انوار الحق چودھری ناجائز بجلی ٹیکسز کے خلاف عرصہ پانچ ماہ سے آزادکشمیر میں بھرپور احتجاج کی طرف اپنی خصوصی توجہ فرما کر ناجائز ٹیکسز ختم کریں

اسلام گڑھ (نمائندہ خصوصی ) وزیر اعظم آزادکشمیر انوار الحق چودھری ناجائز بجلی ٹیکسز کے خلاف عرصہ پانچ ماہ سے آزادکشمیر میں بھرپور احتجاج کی طرف اپنی خصوصی توجہ فرما کر ناجائز ٹیکسز ختم کریں اور جس قیمت پر واپڈا فی یونٹ قیمت خرید رہا ہے اسی قیمت پر آزادکشمیر کے لوگوں کو بلات دیئے جائیں غریب کی ہائے جناب وزیر اعظم بڑے سے بڑا نقصان کرسکتی ہے اور اسی طرح رٹھوعہ چک ہریام پل بھی آپ کو پکار رہا ہے کہ خدارہ مجھے مکمل کریں ان خیالات کا اظہار حافظ محمد قربان صدیقی نے یا حی یاقیوم ویلفیئر سوسائٹی آزادکشمیر کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا

اجلاس میں اورنگزیب نقیبی ،خواجہ زاہد محمود ،سید صابرحسین راجوروی ،سید ذوالفقار علی کاظمی ،حسن زیب نقیبی نے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم انوار الحق سے مطالبہ کیا کہ عوام کے ہر دو مطالبات جائز ہیں ان کو حل کرنے آپ کی اولین ذمہ داری ہے ان مطالبات سے حکومت غافل رہ کر بڑے سے بڑا نقصان اٹھا سکتی ہے یا حی یاقیوم ویلفیئر سوسائٹی آزادکشمیر غریب سفید پوش ،مظلوم طبقے کے لوگوں کی ترجمان ہے ۔اجلاس کی صدارت حافظ قربان صدیقی سرپرست اعلیٰ تنظیم نے کی نظامت کے فرائض سید صابرحسین راجوروی نے سرانجام دیئے اجلاس میں محمد اورنگزیب نقیبی کے ماموں زاد بھائی کی وفات پر فاتحہ خوانی اور دیگر علاقوں کے لوگوں ،فلسطین کے شہدا کے لیے حافظ محمد قربان صدیقی نے دعا کی کہ ماہ رمضان المبارک کے وسیلے سے اللہ تعالیٰ فلسطین کے مسلمانوں کو اسرائیل پر غالب فرمائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں