43

آزادکشمیر اور پاکستان کے حکمرانوں کو رٹھوعہ چک ہریام پل دن رات چیخ و پکار کی آوازیں بلند کررہا ہے،محمد طارق

آزادکشمیر اور پاکستان کے حکمرانوں کو رٹھوعہ چک ہریام پل دن رات چیخ و پکار کی آوازیں بلند کررہا ہے،محمد طارق

اسلام گڑھ (نمائندہ خصوصی ) رٹھوعہ چک ہریام پل کمیٹی کے سرپرست اعلیٰ محمد طارق کونسلر نے علاقہ کے معززین سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ
آزادکشمیر اور پاکستان کے حکمرانوں کو رٹھوعہ چک ہریام پل دن رات چیخ و پکار کی آوازیں بلند کررہا ہے کہ مجھے کب مکمل کروگے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے اپنے پہلے دور حکومت میں یہ اعلان کیا تھا کہ جو پاکستان و آزادکشمیر میں ادھورے منصوبے ان کو مکمل کیا جائے ۔ رٹھوعہ چک ہریام پل جو عرصہ بیس سال سے جو ادھورہ منصوبہ پڑا ہے اس کو مکمل کیا ۔انہوںنے کہاکہ میری سمجھ سے یہ بالا تر ہے کہ ایف ڈبلیو او کو پل کا کام سپرد کرنے کے بعد ریٹ تعین کرنا کمیشن کے زمرے میں آتا ہے

کسی بھی کمپنی کو کام دینے سے پہلے ریٹس تعین کیے جاتے ہیں انہوںنے بیوروکریٹس کو خبر دار کیا کہ آپ اس پل کی تعمیر و پل کی تعمیر میں آج بھی رکاوٹ بن رہے ہیں اب وہ وقت دور نہیں جب ایسے بیورو کریٹس کی قوم کھالیں اتارے گی اسلیے آزادکشمیر اور پاکستانی حکمران ہوش کے ناخن لیکر رٹھوعہ چک ہریام پل کے کام کو فی الفور شروع کرکے متاثرین منگلاڈیم کے لوگوں کو بالخصوص اربوں کا ٹیکس دینے سے پہلے لوگوں کے اس دیرینہ مطالبہ کو حل کرکے لوگوں کو ریلیف پہنچائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں